وزارتِ تعلیم

جناب سنجے کمار نے نئی دہلی میں پرکھ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


آئی اے ای اے کی 49ویں سالانہ کانفرنس 22،سے27 ستمبر 2024 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 12 FEB 2024 8:52PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے  محکمہ کے سکریٹری نے متعلقہ شراکت داروں  کے ساتھ پرکھ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کےایڈیشنل سیکریٹریز جناب وپن کمار اور جناب آنندراؤ وی پاٹل؛ پرکھ کے ہیڈ، این سی ای آر ٹی کی پروفیسر اندرانی بھادوڑی او دیگر بیورو کے سربراہ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ سروس (ای ٹی ایس)کے سی ای اوجناب امت سیوک کی قیادت والی ای ٹی ایس ٹیم ، پرنسٹن، یو ایس کےسی ای او نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQO0.jpg

تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سنجے کمار ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری نے کہا کہ یہ پورے عمل کی بنیاد ہے اور اگر اسیسمنٹ کو صحیح طریقے سے چلایا جائے تو اس سے تعلیم کے بارے میں لوگوں کا تاثر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تشخیص کے مستقبل کے حوالے سے باقی دنیا کے لیے معیار قائم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو این اے ایس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ پوری تندہی سے امتحانات کا انعقاد کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VSXY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N5TB.jpg

‘جامع  ترقیاتی کارڈز (ایچ پی سیز)’کے استعمال کے ذریعے ‘قابلیت پر مبنی فریم ورک’ کو مضبوط کرنے والے ‘اکیڈمک بینک آف کریڈٹ’کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی۔ ان ایچ پی سیز کو ٹیچر ٹریننگ ٹولز کے طور پر بھی تصور کیا جاتا ہے اور یہ اساتذہ کو گریڈ کی مخصوص صلاحیتوں اور ان سے متعلقہ تشخیص سے آگاہ کراتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048MWJ.jpg

جامع ترقی کے لئے قومی تشخیصی مرکز، کارکردگی کا جائزہ، جائزہ اور علم کا تجزیہ (پرکھ) مارچ 2023 میں وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 (پیرا 4.41) کے تجویز کردہ مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

 

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-4878  



(Release ID: 2005479) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi