کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم )نے اس مالی سال کے 11 ماہ کے مجموعی تجارتی قیمت میں 3 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ قائم کیا، جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں


مالی سال 23-24 میں ریاستوں سے جی ای ایم آرڈر کی قیمت 56 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49,302 کروڑ روپے ہوگئی

’ایک ضلع ایک- پروڈکٹ‘ کے تحت 392 نئے زمرے بنائے گئے، آرٹس اور دستکاری کی مصنوعات کی نمائش میں بہتری آئی

Posted On: 12 FEB 2024 5:58PM by PIB Delhi

اس مالی سال کے چوتھے سہ ماہی کے ابھی بھی اپنے اختتام کا انتظار کرنے کے ساتھ، مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے 3 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی تجارتی قیمت  کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو پچھلے مالی سال کے اختتام پر ریکارڈ کی گئی کل جی ایم وی 2 لاکھ کروڑ روپے سے نمایاں طور پرتجاؤز کر گیا ہے۔ سرکاری خریداری  میں پیش پیش، گورنمنٹ ای -مارکیٹ پلیس نے ایک بار پھر ایک شاندار سنگ میل حاصل کرکے پھر تاریخ رقم کی ہے۔

مزید برآں، اس مدت کے دوران یومیہ اوسط جی ایم وی  لین دین کی قیمت میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 22-23 میں 504 کروڑ روپے سے بڑھ کر 12 فروری 2024 تک 914 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

جی ای ایم کوجو سرکاری خریداری میں پیش پیش ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارموں  کے ذریعے ’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘کو فروغ دینے کے مشن کے ساتھ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت  تصور کیا گیا تھا۔ 2016 میں اس کے  آغاز کے بعد سے، جی ای ایم  نے سرکاری خریداری کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر دیا ہے، جو مرکزی؍ریاستی وزارتوں، محکموں، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، پنچایتوں اور کوآپریٹیو کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری کے لیے ایک شفاف اور موثر آن لائن بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

تین لاکھ سے زیادہ  سرکاری خریداروں  ( پرائمری کے ساتھ ساتھ ثانوی خریداروں) کے ساتھ  12  فروری 2024 تک، جی ای ایم ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ براہ راست جوڑتا ہے۔  سرکاری خریداری کے عمل میں سبھی شراکت داروں کو  ڈیجیٹلی مربوط کر کے گورنمنت ای-مارکٹ پلیس نے حکومت میں پھیلی  بدعنوانی ،  رشوت خوری  اور ملی بھگت جیسے نقصان دہ طریقوں کو ختم کر دیا ہے، جس سے سرکاری مالیہ میں زیادہ شفافیت پیدا ہوئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم فی الحال 12,200 سے زیادہ مصنوعات اور خدمات کے زمرے کو پیش کرتا ہے،  جس میں ملک بھر کے سرکاری خریداروں کی تمام پیچیدہ اور متحرک ضروریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

خاص طور پر، گورنمنٹ ای-مارکٹ پلیس سے متعلق خدمات کے حلقے نے ایک بے مثال اضافے کا تجربہ کیا ہے، جو جی ای ایم کی کامیابی اور اس کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے ایک اہم قوت ثابت ہوئی  ہے۔ پچھلے 3 سالوں میں، جی ای ایم نے حکمت عملی کے ساتھ اپنی خدمات کو وسعت دی ہے، جس کے نتیجے میں خدمات کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے  اور یہ خریداری  مالی سال 22-23 میں تقریباً 66,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 23-24 میں 1,30,984 کروڑ روپے ہوگئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  12 فروری 2024 تک جی ای ایم کی  مجموعی تجارتی  قیمت  میں خدمات کے شعبے کے تعاون میں پچھلے  سال کے مقابلے  98 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے، اس مالی سال کے اختتام تک خدمات کی خریداری میں  1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔

اس مالی سال میں، گورنمنٹ ای-مارکٹ پلیس کے ذریعے سرکاری خریداری کے عمل میں  ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ٹھوس کوششیں کی گئیں۔ جبکہ مرکزی اداروں کا موجودہ جی ایم وی  میں 82فیصدکا   تعاون رہا، ریاستوں کی بڑھتی ہوئی مصروفیت نے پلیٹ فارم کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔ ریاستوں نے مالی سال 23-24 میں مجموعی طور پر 49,302 کروڑ روپے کے آرڈرز دیے ہیں، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مختلف ریاستوں جیسے اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور دہلی کی جانب سے سرکاری  خریداری میں لاگت کی کارکردگی کو حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی صلاحیتوں میں بے پناہ اعتماد کا اشارہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ ریاستیں اس مدت کے دوران آرڈر ویلیو کے لحاظ سے اس  پلیٹ فارم پرچوٹی کے خریداروں کے طور پر ابھری ہیں۔

مزید برآں، پچھلے سال، گورنمنٹ ای –مارکٹ پلیس  نے خریداروں کے طور پر  پنچایتی راج اداروں اور کوآپریٹیو کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک جامع آن بورڈنگ مہم شروع کی، اور انھیں اپنے وسیع نیٹ ورک کے اندر اہم شراکت دار  کے طور پر تسلیم کیا۔ ای-گرام سوراج کے ساتھ انضمام کے ذریعے، جی ای ایم نے بنیادی سطح پر خریداروں اور فروخت کنندگان کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں اب تک 70,000 سے زیادہ  پنچایتوں اور 660 سے زیادہ  کوآپریٹیو کے ذریعے 265 کروڑ روپے کے لین دین ہوئے ہیں۔ جی ای ایم  پر ان کی فعال شرکت کاروبار کے انعقاد میں آسانی کا ثبوت ہے، جو کہ ایک متحد ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے جس تک کسی بھی وقت، کہیں سے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

جی ای ایم کا سب کی شمولیت والا  جامع نقطہ نظر اس کی کامیابی میں کلیدی محرک ہے، جو  دستکاروں، بُنکروں، کاریگروں، ایم ایس ایز، خاص طور پر خواتین کی زیر قیادت اور ایس سی ؍ ایس ٹی ایم ایس ایز، ایس ایچ جیز ، ایف پی اوز اورا سٹارٹ اپس  جیسے حاشیہ پر رہنے والے فروخت کنندہ طبقوں کی خدمات کو پورا کرتا ہے۔ تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں نے گھریلو کاروباروں کے لیے ایک برابری کا میدان فراہم کیا ہے، جس میں پلیٹ فارم کے ذریعے لین دین کی گئی کل آرڈر ویلیو کا تقریباً 50فیصد  ایم ایس ایز کو دیا جاتا ہے۔ قیام کے بعد سے، جی ای ایم نے ایم ایس ایز کو تقریباً 3.27 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس میں سے 22,200 کروڑ روپے کے آرڈر صرف خواتین کی زیر قیادت ایم ایس ایز نے پورے کئے ہیں۔ مزید برآں،’’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘‘ مارکیٹ پلیس کے تحت 392 نئے زمرے بنائے گئے ہیں، جو درج شدہ مصنوعات کے لیے مرئیت کو بڑھاتے ہیں اور ہندوستان کے فنون اور دستکاری کو ملک گیر سطح پر زیادہ سے زیادہ پہچان فراہم کرتے ہیں۔

صحیح صلاحیتوں، گنجائش اور فعالیت کو بڑھا کر اس  پورٹل نے ملک کی مالی صحت سے سمجھوتہ کیے بغیر اپنے فلاحی اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں حکومت کی مدد کی ہے۔ مختصر عرصے میں، جی ای ایم نے کامیابی کے ساتھ ایک بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے جو نہ صرف ڈیٹا حاصل کرتا ہے بلکہ تمام شراکت داروں  کے لیے سرکاری خریداری کے عمل کے اختتام سے آخر تک کی سرگرمیوں کو بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جی ای ایم کی مسلسل کامیابی عوام میں انقلاب لانے میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔

***

ش ح ۔   ح ا   ۔ ک ا



(Release ID: 2005476) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi