امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں گاندھی نگر پریمیئر لیگ (جی پی ایل) کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز) سے اپیل کی تھی کہ وہ سنسد کھیل کود مہوتسو کا اہتمام کریں اور کھیلوں کو ثقافت کے طور پر بچوں تک پہنچا کر اسے مقبول بنائیں
ہمارے ملک میں بہت سے کھیل ایسے ہیں جن کے ذریعے کھیل کود کے کلچربچوں کودئے جاسکتے ہیں
ہر کسی کو جیت اور ہار کو معمول کے طور پر سمجھنا چاہیے، اور نہ جیت سے گھمنڈ اور نہ ہی ہار میں مایوسی ہونی چاہئے
وزیر اعظم مودی نے گجرات سمیت پورے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
مودی حکومت کے 2014 سے 2024 کے 10 سال کی مدت کار میں کھیلوں کےشعبے میں کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں
مودی حکومت نے ہر کھلاڑی کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ، ان کی تربیت اور اسٹیڈیم کی اچھی سہولیات سمیت وسائل فراہم کیے ہیں
وزیراعظم کے ذریعہ کھیلوں کے شعبے میں ڈالی گئی مضبوط بنیاد پر اگلے 25 برسوںمیں ایک عظیم الشان عمارت کھڑی کرنے کا کام ملک کے نوجوانوں کا ہے
Posted On:
12 FEB 2024 9:36PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں گاندھی نگر پریمیئر لیگ (جی پی ایل) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔
جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں چند دن پہلے گاندھی نگر میں سنسد کھیل مہوتسو کا آغاز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج 1,37,000 سے زائد کھلاڑیوں نے 42 کھیلوں میں حصہ لیا اور بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک بھر کے ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) سے اپیل کی ہے کہ وہ سنسد کھیل کود مہوتسو کا اہتمام کریں اور کھیلوں کو ثقافت کے طور پر بچوں تک پہنچا کر اسے مقبول بنانے کی کوشش کریں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے کھیل ایسے ہیں جن کے ذریعے بچوں میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرکٹ کو سنسد کھیل کود مہوتسو سے باہر رکھا گیا تھا جس سے اس پر دوسرے کھیلوں کا سایہ نہ پڑے اور آج یہ مہوتسو ختم ہونے پر گاندھی نگر پریمیئر لیگ (جی پی ایل) کی شروعات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر کی 1,078 کرکٹ ٹیمیں جی پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے ایونٹ میں 1078 ٹیموں کے 16,170 کھلاڑی 1071 میچ کھیلیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہارنے سے ہی جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اور جیت کے بعد ملی ہار سے جیت کاغرور ختم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو جیت اور ہار کو معمول کے مطابق لینا چاہیے اور نہ تو جیت پرگھمنڈ اور نہ ہی ہار پر مایوسی ہونی چاہیے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات سمیت پورے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کھیل مہوتسو میں 66 لاکھ لوگ حصہ لے رہے ہیں جو کہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 2014 سے 2024 تک کے 10 سال کے دوران کھیلوں کے میدان میں بہت سے نئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ہر کھلاڑی کے لیے 50,000 روپے ماہانہ، ان کی تربیت اور اسٹیڈیم کی اچھی سہولیات سمیت وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت میں کئی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ہر ریاست میں کھیل کودمہوتسو اورقومی سطح کے کھیلوں کی براہ رست نشریات کرکے کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر ان کے انتخاب کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان نے 2023 کے ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغے جیتے جب کہ 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں یہ تعداد 57 تھی۔ اسی طرح 2014 کے پیرالمپکس گیمز میں ہندوستان نے 33 تمغے جیتے تھے جب کہ 2022 میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے 111 تمغے جیتے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے 2016 کے اولمپکس میں 2 تمغے جیتے تھے، جب کہ ہم نے 2020 کے اولمپکس میں 7 تمغے جیتے تھے۔ اسی طرح ہندوستان نے 2014 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں 15 گولڈ میڈل جیتے تھے، جو 2018 کے ایڈیشن میں بڑھ کر 26 گولڈ میڈل ہو گئے۔
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے جو آزادی کی صدی کے موقع پر اولمپک تمغوں کی تعداد میں سونے کے تمغوں کے معاملے میں سرفہرست ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے کھیلوں کے میدان میں جو مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اس پر اگلے 25 سالوں میں ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کرنا ملک کے نوجوانوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر، کھلاڑیوں کی تربیت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ایک مکمل سائنسی نظام تیارکیا جائے گا۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-4873
(Release ID: 2005466)
Visitor Counter : 97