وزارتِ تعلیم
این سی ٹی ای نے سی بی ایس ای کے ساتھ شراکت میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ٹی ای ٹی) پر یک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیا
اساتذہ کی اہلیت کا امتحان (ٹی ای ٹی) اسکولوں میں اساتذہ بننے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم امتحان ہے
ٹی ای ٹی کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے
ثانوی سطح پر اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ٹی ای ٹی) کی سفارش پر تبادلہ خیال کیا گیا
تعلیم ذاتی طور پر سمجھ کی ترقی ہے: پروفیسر یوگیش سنگھ، چیئرپرسن این سی ٹی ای
استاد کی اہلیت کا امتحان استاد کی اہلیت اور کارکردگی کو سمجھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے: محترمہ ندھی چھبر آئی اے ایس، چیئرپرسن سی بی ایس ای
این سی ٹی ای ثانوی سطح (کلاس 9ویں تا 12ویں) پر ٹی ای ٹی کی تجویز اور نفاذ کی سمت کام کر رہا ہے: محترمہ کیسانگ وائی شیرپا آئی آر ایس، ممبر سکریٹری این سی ٹی ای
Posted On:
12 FEB 2024 7:32PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ساتھ شراکت میں، آج 12 فروری 2024 کو اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ٹی ای ٹی) پر 1 روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی) کی روشنی میں ضروری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال اور غور کیا گیا۔
قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ کیسانگ وائی شیرپا آئی آر ایس، ممبر سکریٹری این سی ٹی ای نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں مختلف سطحوں پر ٹی ای ٹی کے نفاذ کی سفارش کی گئی ہے، این سی ٹی ای ثانوی سطح (کلاس 9 سے کلاس 12) پر ٹی ای ٹی کی تجویز اور نفاذ کی سمت کام کر رہی ہے۔
محترمہ ندھی چھبر آئی اے ایس، چیئر پرسن سی بی ایس ای نے کہا کہ ایک استاد کی قابلیت کلاس روم میں ایک موثر ماحول پیدا کرتی ہے، اس لیے ٹیچر کی اہلیت کا امتحان استاد کی اہلیت اور کارکردگی کو سمجھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سی بی ایس ای طویل عرصے سے ٹی ای ٹی امتحان کا انعقاد کر رہا ہے اور اس وجہ سے اس کے پاس وسیع تجربہ ہے، ہم ٹی ای ٹی کے ڈیٹا کو این سی ٹی ای کے ساتھ مشترک کریں گے اور مستقبل کے منصوبے کو مل کر نافذ کریں گے۔
جناب وکرم سہائے آئی آر ایس، پرنسپل کمشنر، انکم ٹیکس نے ٹی ای ٹی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ چیلنجز کی سطح بھی تعلیم کی مختلف سطحوں پر بدلتی رہتی ہے، اس لیے ہر سطح کی اہلیت کے لیے معیار کاری بھی ضروری ہے۔
پروفیسر یوگیش سنگھ، چیئرپرسن این سی ٹی ای نے زور دیا کہ نمبروں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، تعلیمی نظام کی بنیادی توجہ طلباء میں ہندوستانی اخلاقیات اور اقدار کو فروغ دینے پر ہونی چاہیے جیسا کہ این ای پی 2020 میں تصور کیا گیا ہے۔ معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ تعلیم انسان میں سمجھ پیدا کرتی ہے۔
نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کے ٹی ای ٹی کے کنوینر جناب ابھیمنیو یادو نے ٹیچر کی اہلیت کے امتحان (ٹی ای ٹی) کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی اور ٹی ای ٹی کے آغاز سے ہی ملک بھر میں اسکول اساتذہ کے معیار اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے سفر پر روشنی ڈالی۔اپنی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے، انہوں نے امتحانی عمل، اہلیت کے معیارات اور اسکولوں میں قابل تدریسی پیشہ ور افراد کے انتخاب کو یقینی بنانے اور اسے این ای پی 2020 کے وژن کے مطابق اسکولی تعلیم کے تمام سطحوں تک پھیلانے کی اہمیت جیسے متعدد نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
پروفیسر ایچ سی ایس راٹھور، سابق وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، اور پروفیسر آر سی پٹیل ریٹائرڈ پروفیسر ایم ایس یونیورسٹی بڑودہ، وڈودرا، گجرات نے کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے دوران شرکاء کے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے اساتذہ کی اہلیت کے امتحان کے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور این ای پی 2020 کی روشنی میں ٹی ای ٹی کی اصلاح کی تیاری کے لیے بہترین طریقوں کا اشتراک کیا۔
اختتامی سیشن میں، ٹی ای ٹی کے کنوینر نے تمام تعلیمی معززین، تعلیمی منتظمین اور قومی کانفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4869
(Release ID: 2005425)
Visitor Counter : 151