وزارت دفاع

وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے چندی گڑھ میں ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر، این سی سی گروپ ہیڈ کوارٹر اور ٹرمینل بیلسٹک ریسرچ لیب کا دورہ کیا

Posted On: 12 FEB 2024 7:10PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے 12 فروری 2024 کو چندیمندر میں مغربی کمانڈ صدر دفتر کا دورہ کیا۔ انہیں مغربی کمانڈ کے جی او سی-ان-سی لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے آپریشنز اور سیکورٹی سے متعلق صورتحال اور انتظامی پہلوؤں کے بارے میں خلاصہ کیا۔ جناب اجے بھٹ نے 474 انجینئر بریگیڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں کھڑگا سیپرس کی آپریشنل صلاحیتوں اور تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور بعد میں زیرک پور اور چندیمندر دونوں ملٹری اسٹیشنوں کے فوجیوں سے بات چیت کی۔

جناب اجے بھٹ نے موہالی میں بحالی مرکز اور پنچکولہ میں سینئر سابق فوجیوں کے گھر کو چلانے میں مغربی کمان کی طرف سے کی گئی قابل ستائش خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت اور حفاظت کرتے رہیں۔

قبل ازیں، وزیر مملکت برائے دفاع نے این سی سی گروپ صدر دفتر، چندی گڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور این سی سی کیڈٹس کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے این سی سی کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اچھے شہری بنیں۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹ کے طور پر اپنا تجربہ وہاں جمع 250 کیڈٹس کے ساتھ مشترک کیا۔

بعد میں، وزیر مملکت برائے دفاع نے ٹرمینل بیلسٹک ریسرچ لیبارٹری (ٹی بی آر ایل)، چنڈی گڑھ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تحقیق اور پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ ٹی بی آر ایل آرممنٹ اسٹڈیز کے شعبے میں ڈی آر ڈی او کی اعلیٰ لیبارٹریوں میں سے ایک ہے، جو زیادہ پیداوار والے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونکس اور شاک ویوز کے شعبوں میں بنیادی اور ایپلائیڈ تحقیق کرتی ہے۔ یہ نئے ہتھیاروں کے لیے ڈیٹا اور ڈیزائن کے معیارات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ گولہ بارود کے آخری اثرات کا جائزہ لینے میں بھی شامل ہے۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 4866



(Release ID: 2005419) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi