پنچایتی راج کی وزارت
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ پروجیکٹ ’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کے ڈیجیٹلائزیشن انقلاب‘ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
12 FEB 2024 5:36PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 13 فروری 2024 کو بہار کے ضلع بیگوسرائے کے بلاک برونی کے تحت پاپور گرام پنچایت میں پی ایم- وانی (وزیر اعظم کی وائی فائی ایکسس نیٹ ورک انٹرفیس) سروس کی توسیع کے لیے ’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کی ڈیجیٹلائزیشن کے انقلاب‘ کے عنوان سے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ اہم پہل دیہی رابطوں میں ایک مثالی تبدیلی کو نشان زد کرنے اور بہار کے قلبی علاقوں میں ڈیجیٹل انقلاب کو متحرک کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ بیگوسرائے بہار میں پہلے ضلع کے طور پر اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے، جہاں تمام گرام پنچایتوں کو پی ایم وانی اسکیم کے تحت وائی فائی خدمات سے لیس کیا جائے گا۔
پائلٹ پروجیکٹ، جس کو پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا گیا اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی ہے، اس کا مقصد وزیر اعظم کی وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم- وانی) سروس مالی سال 2023-24 کے لیے بہار میں بیگوسرائے اور روہتاس کے اضلاع کے 37 بلاکوں میں 455 گرام پنچایتوں تک پھیلانا ہے۔ یہ اقدام صحت، تعلیم اور ہنر مندی جیسے اہم شعبوں میں آن لائن خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم پر زور دیتا ہے، اس طرح دیہی علاقوں میں زندگی کا معیار بلند اور بہتر ہوتا ہے۔ گرام پنچایتوں کے روزمرہ کے کاموں میں ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کا انضمام تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مہارت کی ترقی اور معاش کے شعبوں میں تبدیلی کے نتائج کا وعدہ کرتا ہے۔ اس اقدام سے طلباء، کسانوں، کاریگروں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا۔
پنچایتی راج کی وزارت، محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن، ریاستی محکمہ پنچایتی راج، ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، اور پروجیکٹ کے تحت آنے والی گرام پنچایتوں کے نمائندوں کے اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیجیٹل طور پر فعال ڈیٹا پر مبنی اور لوگوں پر مرکوز مقامی خود حکومتی مداخلت کی جانے والی باہمی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔
حکومت بہار کا محکمہ پنچایتی راج، بی ایس این ایل کے ساتھ مل کر، پیشرفت اور کارکردگی کی نگرانی کے لیے وقتاً فوقتاً جائزوں کے ساتھ، پروجیکٹ کی مؤثر عمل آوری اور آپریشنلائزیشن کو یقینی بنائے گا۔ وقت کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ کے اثرات کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشن اور منٹیننس (او اینڈ ایم) کے لیے مضبوط میکانزم قائم کرنے پر زور دیا جائے گا۔
’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف انقلاب‘ پروجیکٹ کنکٹیوٹی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے، دیہی-شہری تقسیم کو ختم کرتا ہے اور مقامی خود حکومت میں جوابدہی اور کارکردگی کو فروغ دیتا ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل قدموں کے نشانات کے ذریعے، ایک جامع اور بااختیار گرامین بھارت کا وژن ایک اہم قدم آگے بڑھاتا ہے۔
پی ایم- وانی (وزیر اعظم کی وائی فائی رسائی نیٹ ورک انٹرفیس) اسکیم کے تحت پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے ذریعے بلاتعطل اور قابل بھروسہ وائی فائی انٹرنیٹ خدمات تک رسائی کے ساتھ، گرام پنچایتیں مختلف ترقیاتی اقدامات میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں اور اپنی برادریوں کو تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ای گورننس، مہارت کی ترقی، اقتصادی مواقع چند ایک کے نام جیسے متعدد طریقوں سے بااختیار بنا سکتی ہیں۔ گرام پنچایتیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور ایک قابل اعتماد وائی فائی انٹرنیٹ سروس گرام پنچایتوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک جوش پیدا کرتا ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑنے کے اس ذمہ دار اور تیز رفتار طریقے کو استعمال کرتی ہے۔ بلاتعطل کنکٹیوٹی کو یقینی بنا کر، پنچایتی راج کی وزارت نے گرام پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ وہ وِکست بھارت کے وژن میں معنی خیز حصہ ادا کر سکیں، جہاں ہر فرد کو ڈیجیٹل دور میں ترقی اور خوشحالی کے مواقع تک رسائی حاصل ہے۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4862
(Release ID: 2005412)
Visitor Counter : 95