شہری ہوابازی کی وزارت

چنئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کمپلیکس میں، 13 ایرو برج ہیں


کوڈ -ای کے لیے  ایک  اضافی ایرو برج زیر تعمیر ہے اور مارچ 2024 تک فعال ہو جائے گا

Posted On: 12 FEB 2024 2:23PM by PIB Delhi

حال ہی میں میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ چنئی کے ہوائی اڈے کو ایرو برجز کی کمی اور دیگر آپریشنل حدود کی وجہ سے، طویل فاصلے تک چلنے والی وائیڈ باڈی بین الاقوامی پروازیں نہیں مل سکتی ہیں۔ یہ رپورٹس حقائق اور درستگی سے مبرّا ہیں۔ اس سلسلے میں واضح رہے کہ ۔

  • چنئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کمپلیکس میں 13 ایرو برجز ہیں، اور کوڈ -ای کے لیے  ایک  اضافی ایرو برج زیر تعمیر ہے اور یہ مارچ 2024 تک کام  کرناشروع کر دے گا۔
  • 13 میں سے 5 ایرو برجز، کوڈ -ای ہوائی جہاز کی مطلوبہ ضروریات  پورا کر سکتے ہیں۔
  • ٹی2 کا دوسرا مرحلہ، 2025 میں مکمل ہونے کے بعد، اضافی 3 کوڈ- ای قابل ایرو برج جلد ہی دستیاب ہوگا۔
  • لہذا، 2025 کے بعد، 9 نمبر ایرو برجز سوئنگ موڈ میں بین الاقوامی آپریشنز کے لیے ،کوڈ- ای ہوائی جہازوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
  • خبروں میں بتایا گیا ہوائی جہاز اے380 ،کوڈ-ایف قسم کے طیاروں کا فلیگ شپ ہے، جس کی  تیاری 2021 سے روک دی گئی ہے۔
  • نئی نسل کے وسیع باڈی والے طویل فاصلے کے ہوائی جہازاے 350 اور بی777 ،جو چلائے جا رہے ہیں اور  مستقبل کے لیے ایئر لائنز کے ذریعےان کا آرڈر کیا جارہا ہے،کوڈ- ای قسم کے ہوائی جہاز ہیں اور چنئی ایئرپورٹ انہیں ہینڈل کر سکتا ہے۔

 

************

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

(U: 4844)



(Release ID: 2005246) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Tamil