کانکنی کی وزارت

جیولوجیکل سروے آف انڈیا 15فروری 2024 کو منگلور میں ساحل سمندر سے دور کھوج: تال میل اور مواقع  سے متعلق ایک ورکشاپ کی میز بانی کرے گا


اس ورکشاپ کا مقصد ساحل سمندر سے دور کھو  ج کی سرگرمیوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو آسان  بنانا اور انہیں  قومی دھارے میں لانا ہے

Posted On: 12 FEB 2024 1:13PM by PIB Delhi

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی ) کا میرین اینڈ کوسٹل سروے ڈویژن (ایم سی ایس ڈی ) منگلور میں 15 فروری 2024 کو "ساحل سمندر سے دور کھوج: تال میل اور  مواقع (او ای ایس او)‘‘ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ ساحل سمندر سے دورکھوج کو  آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم مشترکہ کوشش کی نشاندہی کرتی ہے۔

او ای ایس او ، ورکشاپ کا مقصد ساحل سمندر سے دور کھوج کے شعبے کے  کلیدی فریقوں بشمول سرکاری اداروں، تحقیقی اداروں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے سربراہوں کے درمیان تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب  وی ایل کانتھا راؤ،  اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس  تقریب میں جی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل  جناب جناردن پرساد،  مختلف وزارتوں کے سینئر عہدیداران، کان کنی اور ارضیات کے اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ، پی ایس یوز، پرائیویٹ کان کنی صنعت کے نمائندے، کان کنی ایسوسی ایشنز اور دیگرشراکت دار  بھی شرکت کریں گے۔

بحث میں سب سے آگے ساحل سمندر سے دورعلاقوں میں معدنیات میں  کے قانون 2002 میں  (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ، ترامیم بحث کا اہم حصہ ہوگا اس کے علاوہ  جی ایس آئی  کی طرف سے 35 آف شور بلاکس کی نیلامی کو وزارت معدنیات  کے حوالے کرنا اور پرائیویٹ کھوج ایجنسیوں کے نوٹیفکیشن کے لیے رہنما خطوط کے مسودے کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال   کیا جائے گا۔اس اہم بات چیت کا مقصد سمندر کی تلاش کی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی شرکت کو ہموار کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید برآں، ورکشاپ کا ایجنڈا بہت سے موضوعات پر مشتمل ہے، بشمول سمندر میں جی ایس آئی  کی سرگرمیوں کا جائزہ، تلاش اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومتی اقدامات، ڈیٹا کے اشتراک کے لیے باہمی تعاون کے فریم ورک، اور غیر ملکی معدنیات کی تلاش کے لیے پائیدار طریقے بھی اس  ورکشاپ کا حصہ ہوں گے اوراس ورکشاپ کا مقصد یہ بھی ہے کہ  ساحل سمندر سے دور کھوج میں شامل ایجنسیوں کے درمیان   اعدادوشمار کا موثر اشتراک اور  تعاون کے لیے طریقہ کار قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔مشترکہ تحقیقی اقدامات، معلومات کے تبادلے، اور غیر ملکی معدنی وسائل میں جدت اور تلاش کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی مہارت کے تبادلے کے لیے سازگار ماحول کو بھی فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ میں سرکردہ ماہرین کی پریزینٹیشن  پیش کی جائیں گی جن میں ڈیٹا کے حصول سے لے کر ماحولیاتی تحفظات تک کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا، جو شرکاء کو ساحل سمندر سے دور  سیکٹر میں چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرے گا۔ وزارتوں، تحقیقی اداروں، تعلیمی اداروں اور صنعت سے متوقع شرکاء کی ایک وسیع فہرست کے ساتھ،  یہ ورکشاپ نتیجہ خیز بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم بننے اور معدنی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

********

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-4839  



(Release ID: 2005216) Visitor Counter : 70