قانون اور انصاف کی وزارت
ایچ ایل سی نے ایک ملک ایک الیکشن کے بارے میں میٹنگ کی ۔ اس نے اپنی تشکیل کے بعد کیے گئے کام کا جائزہ لیا
مشاورت کا عمل جاری ہے؛ ڈی ایم کے اور اپنا دل (سونی لال) نے ایچ ایل سی کے سامنے اپنے خیالات ونظریات پیش کئے
Posted On:
10 FEB 2024 9:28PM by PIB Delhi
ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے اور اس پر سفارشات پیش کرنے کی غرض سے سابق صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے آج نئی دہلی میں اپنی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ، 15 ویں مالیاتی کمیشن کے سابق چیئرمین،جناب مسٹر این کے سنگھ،لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل جناب سبھاش سی کشیپ، اورسابق چیف ویجیلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری، نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایچ ایل سی کے اراکین کا خیرمقدم کرنے کے بعد، کمیٹی کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند نے اراکین کے ساتھ 6 فروری 2024 کو منعقد ہوئی ، میٹنگ کے منٹس (اجلاس کے کارروائی کا خلاصہ )کی تصدیق کی۔
اس کے بعد کمیٹی نے اپنی تشکیل سے لے کر اب تک کیے گئے کام اور اس وقت جاری مشاورتی عمل کا جائزہ لیا۔
سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے مشاورتی عمل کو جاری رکھتے ہوئے آج ایچ ایل سی نے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) پارٹی کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کی جس کی قیادت ، ممبر پارلیمنٹ پی ولسن کر رہے تھے۔ بات چیت میں پارٹی نے ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اپنے خیالات ونظریات پیش کئے۔
، اپنا دل (سونی لال) کی صدر اور کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے بھی ایچ ایل سی کے چیئرمین سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کے خیالات ونظریات پیش کیے۔
*********
(ش ح۔ع م۔ع آ)
U-4836
(Release ID: 2005210)
Visitor Counter : 78