وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے

Posted On: 12 FEB 2024 11:48AM by PIB Delhi

 چیف آف آرمی اسٹاف (سی اواے ایس) جنرل منوج پانڈے ، 13 فروری سے 16 فروری 2024 تک ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایک اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گہرے  ہوتے فوجی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان اورزیادہ  مضبوط تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اپنے دورے کے دوران، سی او اے ایس، ریاستہائے متحدہ کے چیف آف اسٹاف آف آرمی (سی ایس اے) جنرل رینڈی جارج اور دیگر سینئر فوجی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بات چیت اورتبادلہ خیال میں حصہ لیں گے۔ اس دورے کی  خاص خاص باتوں میں ، امریکی فوج کے اعزازی گارڈ کی ایک باوقار تقریب، آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر گلہائے عقدیت نذرکرنا اور پینٹاگن کا ایک جامع دورہ شامل ہے۔ یہ  سرگرمیاں  دونوں ممالک کے درمیان   عالمی امن اور سلامتی کے تئیں مشترکہ احترام اور باہمی عہدبندی کی علامت ہیں۔

‘‘ہندوستانی فوج میں کایاپلٹ،’’‘‘عالمی خطرے کا ادراک،’’ ‘‘فوج میں 2040/2030 میں  جانے والی یکسرتبدیلی،’’ ‘‘انسانی وسائل کی چنوتیاں اورچیلنجز،’’ ‘‘مستقبل کی فورس کی ترقی اور جدید کاری،’’ اور ‘‘مشترکہ طورپرپیداواراورمشترکہ طورپرترقی سے متعلق پہل قدمیاں ’’ جیسے اہم موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ’’ ان بات چیت کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان بصیرت، خیالات اور نظریات اوربہترین طور طریقوں  سے  ایک دوسرے کو مطلع کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ، ان کے دورے کے  پروگرام میں فورٹ بیلویئر میں ’آرمی جیو اسپیشل سینٹر‘، فورٹ میک نیر میں ’نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے ‘، اور ہیڈ کوارٹر 1 کور میں قیادت کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔ وہ فوجی اختراعات اور حکمت عملی میں سب سے  پیش رہنے والے یونٹوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے، جن میں اسٹرائیکر یونٹ، پہلی ملٹی ڈومین ٹاسک فورس، سیئٹل میں پہلا اسپیشل فورس گروپ اور سان فرانسسکو میں ڈیفنس انوویشن یونٹ شامل ہیں۔ کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے دورے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں اس دورے کی جامع نوعیت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کا مقصد زیادہ اہم تربیت،مشترکہ ترقی اور مشترکہ طورپر پروڈکشن کی سرگرمیوں کے لیے راستے تلاش کرنا ہے۔

جنرل رینڈی جارج، یو ایس،سی ایس اے نے حال ہی میں انڈو پیسفک آرمی چیفس کانفرنس یعنی بھارت –بحرالکاہل خطے کے ملکوں کی فوجی سربراہان کی کانفرنس (آئی پی اے سی سی) کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس کی میزبانی ہندوستانی فوج اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ کانفرنس میں 18 افواج کے سربراہان اور مندوبین کے سربراہان کے ذریعہ 12 ممالک   نے شرکت کی۔

آئی پی اے سی سی کے دوران، جنرل رینڈی جارج اور جنرل منوج پانڈے نے  تعمیری بات چیت کی، جس میں فوجی تعاون، ایچ اے ڈی آر کے لیے ہم آہنگی کے نقطہ نظر، فوجی تبادلے کی کوششوں میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر مسائل سے متعلق  وسیع ترامور کااحاطہ کیاگیا۔ ان کی بات چیت، بشمول ایک مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں ممالک کی فوجی قیادت کے درمیان گہرے ہوتے تعاون اورتال میل نیز تعاون  پرمبنی جذبے کی نشاندہی کرتی ہے، جو جنرل پانڈے کے موجودہ دورہ امریکہ کے لیے ایک مثبت پس منظر قائم کرتی ہے۔

یہ دورہ ہند-امریکہ دفاعی تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے فوجی تعاون کو بڑھانے، عالمی خطرے کے تصورات پر اسٹریٹجک نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے اور مستقبل کی فورس کی ترقی اور جدید کاری کے لیے مل کر کام کرنے کی باہمی خواہش کی عکاسی ہوتی  ہے۔ جنرل منوج پانڈے اور ریاستہائے متحدہ  امریکہ کی فوج کی سینئر قیادت کے درمیان ہونے والی مصروفیات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے، جو مشترکہ سلامتی کے مفادات اور دفاعی تعاون کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے رہے ہیں۔

ہندوستانی فوج اور ریاستہائے متحدہ  امریکہ کی فوج  سبھی خطوں میں امن، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم رکھتی ہے۔ یہ دورہ ان مشترکہ اقدار اور مفادات کی عکاسی کرتا ہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو تقویت  فراہم کرتے ہیں، جس کا مقصدمستقبل میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں بہتر تعاون اور باہمی ترقی کوفروغ دینا ہے۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-4833


(Release ID: 2005200) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil