بجلی کی وزارت

آرای سی پی ڈی سی ایل   نے پانچ انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن پروجیکٹ ایس پی ویز کامیاب بولی دہندگان کے حوالے   کئے


آرای سی پی ڈی سی ایل  نے دامودر ویلی کارپوریشن کے 100 میگاواٹ کے پن بجلی پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے اجازت نامے جاری کئے  

Posted On: 11 FEB 2024 7:58PM by PIB Delhi

آرای سی لمیٹڈ کے ایک مکمل ملکیت والے  ذیلی ادارہ - بجلی کی وزارت کے زیراہتمام این بی ایف سی مہارتنا مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز نے -آرای سی پاور ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (آرای سی پی ڈی سی ایل) - نے پانچ پروجیکٹ کے لئے مخصوص مقصد والی موٹرگاڑیاں (ایس پی ویز)محصول پرمبنی مسابقتی بولیاں لگانے کے عمل کے ذریعہ  حوالے کی ہیں، جوبین ریاستی ترسیلی پروجیکٹ کے لئے قائم کی  گئی ہیں۔

میسرز پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پی جی سی آئی ایل)، میسرز انڈی گرڈ2لمیٹڈ نیز انڈی گرڈ 1لمیٹڈ(کنسورشیم )اورمیسرز اپراوا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ  (، حکومت ہند بجلی کی وزارت کے آئی ایس ٹی ایس کے ٹرانسمیشن پروجیکٹس کے لیے کامیاب بولی دہندگان کے طور پر ابھرے۔ آرای سی پی ڈی سی ایل نے بولی لگانے کے عمل  میں تعاون کیا۔

9فروری 2024 کو ایس پی ویزکامیاب بولیاں لگانے والوں کے حوالے کی گئیں ۔اس موقع پر آرای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای او  جناب راجیش کمار اور آرای سی پی ڈی سی ایل ، آرای سی ،لمیٹڈ، پی جی سی آئی ایل ، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے ) اور سی ٹی یوآئی ایل کے سینئر افسران بھی موجودتھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00110NF.jpg

آرای سی پی ڈی سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب راجیش کمار نے کہا: ‘‘مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ اور بجلی کی وزارت کے  سکریٹری جناب پنکج اگروال کی بصیرت انگیز ہدایات کے مطابق، آرای سی پی ڈی سی ایل قابل تجدید توانائی کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے،  تاکہ ملک  میں بجلی کی مانگ کو پورا کیاجاسکے۔ قابل تجدید توانائی کے اخراج کے لیے ترسیلی نظام کی  ترقی کے لیے محصولات پرمبنی  مسابقتی بولی لگانے کا عمل  (سی بی سی بی) ایک ایسا ہی عظیم مشن ہے اور آر ای سی پی ڈی سی ایل کو ٹی بی سی بی روٹ کے ذریعے منصوبوں کے ایوارڈ کے لیے بولی لگانے کے عمل کوآرڈینیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس موقع پر، آرای سی پی ڈی سی ایل نے دامودر ویلی کارپوریشن کے 100 میگاواٹ کے پن بجلی پروجیکٹس کے قیام کے لیے  کامیاب بولیاں لگانے والے اداروں میسرز آواڈا انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز جونیپر گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو ک اجازت نامے سپرد کئے ۔یہ اجازت نامے -ایل اوایز بجلی کی  وزارت ‘‘قابل تجدید توانائی اور اسٹوریج پاور کے ساتھ بنڈلنگ کے ذریعے  حرارتی / پن بجلی گھروں  کی پیداوار اور نظام الاوقات میں لچک کی اسکیم’’ کے تحت دیئے گئے ہیں۔

کے بارے میں: آرای سی لمیٹڈ ایک غیربینکنگ مالیاتی کارپوریشن-این بی ایف سی  ہے جو پورے ہندوستان میں بجلی کے شعبے کے لئے فنڈکی فراہمی  اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی،آرای سی لمیٹڈ نے  اپنے کام کاج کے پچاس سال سے زیادہ  مکمل کر لیے ہیں۔ یہ بجلی کے شعبے  کی مکمل ویلیو چین کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بجلی کی پیداوار،نیز ترسیل اور تقسیم اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیےبھی  مالی مدد فراہم کرتاہے ۔ حال ہی میں، آرای سی نے غیربجلی کے بنیادی ڈھانچے اورہوائی  اڈوں، میٹرو، ریلوے، بندرگاہوں اور پلوں جیسے شعبوں کا احاطہ کرنے کے لیے لاجسٹکس  کے شعبوں کو بھی اپنے دائرہ کارمیں شامل کیاہے ۔

آرای سی پی ڈی سی ایل  کے بارے میں: آرای سی پاور ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ، آرای سی پی ڈی سی ایل  ،آرای سی لمیٹڈ ، کی ایک مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہے۔یہ  50 سے زیادہ ریاستی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور ریاستوں کے  بجلی کے  محکموں کو معلومات  پر مبنی مشاورت اور پروجیکٹ پر عمل درآمد سے متعلق ماہرانہ خدمات  فراہم کر رہا ہے۔

آرای سی پی ڈی سی ایل  ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹس اور ری –بنڈلنگ پروجیکٹس میں محصول پر مبنی مسابقتی بولیاں لگانے کے عمل  (ٹی بی سی بی) کے لیے بولی لگانے کے عمل میں کوآرڈینیٹر (بی پی سی) کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں کے تحت، آرای سی پی ڈی سی ایل  مرکز کےزیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم اور ترسیل کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے اہم منصوبوں کو انجام دے رہا ہے۔ اپنی ماہرانہ مشاورت، منصوبے پر عمل درآمد اور لین دین کی مشاورتی خدمات کے ساتھ، آرای سی پی ڈی سی ایل  اس طرح ملک کےبجلی کے شعبے کی پوری  ویلیو چین میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-4826



(Release ID: 2005174) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi