جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
قابل تجدیدتوانائی کی ترقی سے متعلق ہندوستانی ایجنسی لمٹیڈ(آئی آر ای ڈی اے ) اور آئی آئی ٹی بھونیشور نے صاف توانائی کے اختراع کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
11 FEB 2024 7:35PM by PIB Delhi
قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ہندوستانی ایجنسی لمٹیڈ(آئی آر ای ڈی اے) نے بھونیشور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی )کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرکے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔اس مفاہمت نامے پر دستخط آئی آئی ٹی بھونیشور میں منعقد 100 کیوب اسٹارٹ اپ کونکلیو میں 11فروری 2024 کو کئےگئے ۔اس کا مقصد اختراع اور تحقیقی اقدامات ، ٹکنالوجی کی منتقلی اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو فروغ دینے میں مشترکہ کوششوں کوتقویت دینا ہے۔
قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ہندوستانی ایجنسی لمٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے ) اور آئی آئی ٹی بھونیشور مشترکہ تحقیقی کوششوں کے لئے آسانی پیدا کرے گا اور ٹکنالوجی کی منتقلی کی راہ ہموار کرے گا اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے لئے ایک مشترکہ تعاون فراہم کرے گا۔ تربیت کے ان پروگراموں ،سمیناروں اور آئی آر ای ڈی اے کے افسروں کی ہنر مندی کو بڑھانے کے لئے ورکشاپ جیسے صلاحیت سازی کے اقدامات بھی شروع کئے جائیں گے۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط آئی آر ڈی اے کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے کئے جبکہ آئی آئی ٹی بھونیشور کی طرف سے اس کے انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی ڈیبی پرساد ڈوگرہ نے کئے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے موقع پر تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان اور آئی آئی ٹی بھونیشور کے ڈائریکٹر پروفیسرشریپد کرمالکر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کہا کہ آئی آئی ٹی بھونیشور کے ساتھ یہ شراکت داری قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہمارے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔دونوں اداروں کے وسائل اور مہارت کافائدہ اٹھاکر ہم فعال تحقیقی اقدامات کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کو آگے لے جاسکتے ہیں۔
ؒ
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-4827
(Release ID: 2005164)
Visitor Counter : 83