وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کی سالانہ ریفٹ کانفرنس (اے آر سی 24) اور سالانہ بنیادی ڈھانچہ کانفرنس (اے آئی سی 24)

Posted On: 11 FEB 2024 6:42PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کی سالانہ ریفٹ کانفرنس 24 (اے آر سی24) اور سالانہ بنیادی ڈھانچہ کانفرنس 24 (اے آئی سی) کا اہتمام چیف آف مٹریئل وی اے ڈی ایم کرن دیشمکھ کی صدرنشینی میں ممبئی کے نول ڈاکیارڈ میں 8 سے 9 فروری 2024 کے دوران کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں اور آبدوزوں کے ریفٹ پلانز، نئے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ، دوستانہ غیر ممالک کے ساتھ میٹریل تعاون اور دیکھ بھال کو بڑھانے کے لیے نافذ کیے جانے والے ڈیجیٹل حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی بحریہ کے پلیٹ فارموں کے رکھ رکھاؤ میں متوقع چنوتیوں  اور ان کے حل، جس میں ریفٹ اور مرمت کے عمل کو اثرانگیز بنانے کے لیے درکار تزویراتی سطح کی چنوتیاں بھی شامل ہیں ،  کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف مٹیریئل نے بحری اثاثہ جات کی آپریشنل دستیابی میں اضافے کو کامیابی کے ساتھ یقینی بنانے میں کی گئی کوششوں کے لیے تمام تر نول ڈاکیارڈس اور ری پیئر یارڈس کی ستائش کی۔ انہوں نے نئی تکنالوجی اور اثرانگیز کام کاج کے ضوابط کو بروئے کار لاکر تمام تر لاجسٹکس اور رکھ رکھاؤ سے متعلق تنظیموں  کے مزید لچکدار ہونے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،  جوکہ بحری اثاثوں اور یارڈ انفراسٹرکچر کی تجدیدکاری کے لیے بھی درکار ہے۔

اے آئی سی کے دوران، چیف آف مٹیرئیل کے ذریعہ بحری بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی تجدیدکاری اور بازبحالی کے ساتھ ساتھ ’مستقبل کے لیے تیار‘ مرمت اور تعاون کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے جاری بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں میں ہوئی پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا اور پورٹ بلیئر میں مغربی طاس اور ریفٹ جیٹی سمیت گذشتہ برس کے دوران پایہ تکمیل کو پہنچے مختلف پروجیکٹوں کی ستائش کی۔

وی اے ڈی ایم سنجے جے سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ – ان – چیف مغربی بحری کمان نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے پلیٹ فارموں کی افزوں آپریشنل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر متعلقہ اداروں کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کی اور افزوں آپریشنل تیاری، نئے بھرتی شدہ افراد کی مہارتوں میں اضافہ کرنے اور اطلاعاتی سلامتی کی جانب توجہ دینے کی حمایت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کانفرنس میں بحری صدر دفاتر، تین بحری کمانوں، تینوں خدمات کی انڈمان اور نکوبار کمان، ڈائرکٹر جنرل نول پروجیکٹس، نول ڈاکیارڈس، ری پیئر یارڈس اور بھارتی بحریہ کی مٹیریئل تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1.jpeg1VGM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2.jpegR77U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3.jpeg75QM.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4817



(Release ID: 2005073) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi