ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
انڈیا گیٹ پر 2,500 سے زیادہ اسکول اور کالج کے طلباء نے لائف (لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ) تھیم والی نمائش اور سرگرمیوں میں حصہ لیا
Posted On:
11 FEB 2024 4:31PM by PIB Delhi
انڈیا گیٹ، دہلی میں 9اور 10 فروری کو لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ موضوعات پر ایک دو روزہ قومی نمائش اور ماحول دوست سرگرمیوں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب میں 60 سے زائد اداروں کے 2,500 سے زیادہ اسکول اور کالج کے طلباء نے شرکت کی، اور اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیت کا اظہار لائیف سے سرگرمیوں میں کیا۔ دو روز میں 3,000 سے زائد افراد نمائش دیکھنے آئے۔
دوسرے دن اسکول کے طلباء نے ماحول دوست طرز زندگی کے لیے اپنے خیالات کا مظاہرہ کیا، جس میں روزمرہ کی مکینیکل سرگرمیوں سے حرکی توانائی کو بروئے کار لانا، زرعی پرالی سے توانائی پیدا کرنا، ای ویسٹ سے آرائشی مصنوعات بنانا شامل تھا۔ خیالات سوچے سمجھے اور عملی تھے۔
موقع پر ہی فیس پینٹنگ اور پوسٹر بنانے کا مقابلہ ہوا، اسکول کے بچوں اور نوجوانوں نے ماحولیاتی شعور کے بارے میں اپنے خیالات کا تخلیقی اظہار کیا، جس میں صحت مند طرز زندگی کو اپنانے اور ہمارے ارد گرد پودوں اور حیوانات کا اضافہ کرنے کرنے کے لئے شجر کاری کے واسطے بجلی کے آلات کا بہترین استعمال کرنا شامل تھا۔
سولبھ-انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ہائیجین کی جانب سے کچرے کے انتظام پر ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہم کس طرح کو منبع یعنی اپنے گھروں میںآسانی سے سوکھے اور گیلے کچرے الگ کر سکتے ہیں، جس سے مقامی اداروں کے ذریعے کچرے کے انتظام کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔
ہندستان بھر میں احمد آباد، ایزول، الموڑہ، چنئی، دہرادون، حیدر آباد، لکھنؤ، پٹنہ اور پونے کے ساتھ
ہندستان میںلائفتھیم پر مبنی مصنوعات کی نمائش میں غیر سرکاری تنظیموں اور 18 ای آئی ا سی پی(ماحولیاتی معلومات سے متعلق بیداری، صلاحیت سازی اور ذریعہ معاش پروگرام) مراکز کے ساتھ ساتھساتھڈبلیو ڈبلیو ایف، انڈیاسلبھ ،آئی آئی ایچ ایچ ، آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم دھنباد، ٹیری، جے این یو، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ای آئی اے سی پیمراکز نےای آئی اے سی پیکے گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت یافتہ لوگوں کے ذریعہ تیار کردہ ماحول دوست مصنوعات کی نمائش کی۔
دکھائی جانے والی مصنوعات میں ملیٹس پر مبنی کھانے، نامیاتی شہد، غیر عمارتی لکڑی کے جنگلات کی پیداوار سے تیار کردہ استعمال میں آنے والی اشیاء جیسے کٹلری، لیمپ شیڈز، باسکٹ اور بیگ، کچن کے فضلے سے کھاد اور بجلی کے چولہے کو چلانے کے لیے پورٹیبل سولر پینل شامل ہیں۔
نوجوانوں نے متاثر کن خیالات اور ماحولیاتی شعور کے تخلیقی اظہار کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے لائیف تھیمز کی نمائش کے ساتھ ساتھ اس کے تئیں اپنے جوش و جذبے اور اجتماعی عمل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ذاتی نوعیت کے شرکاء، ٹیموں کے ساتھ ساتھ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نمیتا پرسادسےایوارڈ حاصل کیے۔
اس تقریب کا اہتمام ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر(ڈبلیو ڈبلیو ایف)انڈیاای آئی اے سی پی، سنٹرنے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے تعاون سےکیا۔
لائف کو وزیر اعظم نریندر مودی نےکوپ26میں ماحولیات کے تحفظ اور بقا کے لیے "بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کن استعمال کے بجائے، ہوشیاری سے اور جان بوجھ کر استعمال" کے واسطے ایک عوامی تحریک کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد افراد اور کمیونٹیز کو ایک ایسے طرز زندگی پر عمل کرنے کی ترغیب دینا جو فطرت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو اور اسے نقصان نہ پہنچاتا ہو۔ مشنلائفلائیف کے وژن کو واضح اثر میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ش ح۔ ا گ۔ج
Uno-4811
(Release ID: 2005052)
Visitor Counter : 86