سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ٹی ای ایم ایم(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور طب) میں ہندوستانی خواتین اور لڑکیوں کی نمائندگی کرنے والا ایک آن لائن پورٹل’سواتی‘(سائنس فار ویمن-اے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن) نئی دہلی میں شروع کیا گیا



انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے)، نئی دہلی میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے، پروفیسر سود نے کہا، سواتی پورٹل کا ڈیٹا بیس صنفی فرق کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی میں کام کرے گا

یہ پورٹلہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مکمل انٹرایکٹو ڈیٹا بیس ہے جسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ(این آئی پی جی آر)، نئی دہلی نے تیار کیا ہے، اس کی میزبانی اور دیکھ بھال کی ہے

یہ ایک متحرک طور پر بڑھتا ہوا پورٹل ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ملک کی تمام خواتین سائنسدانوں کا ڈیٹا شامل کیا جائے: ڈاکٹر سبھرا چکرورتی

21 ویں صدی میں، ہمارے پاس اب بھی زندگی کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات کو حل کرنے کا راستہ ہے: پروفیسر قریشہ عبدالکریم

یہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور طب (ایس ٹی ای ایم ایم) میں خواتین پر انٹر اکیڈمی پینل (آئی اے پی ) کا اقدام ہے

Posted On: 11 FEB 2024 1:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود نے آج "سواتی(سائنس فار ویمن-اے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن)" پورٹل کا آغاز کیا، جس کا مقصد ایس ٹی ای ایم ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور طب)میں ہندوستانی خواتین اور لڑکیوں کی نمائندگی کرنے والا واحد آن لائن پورٹل بنانا ہے ۔

انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے)، نئی دہلی میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے، پروفیسر سود نے کہا، سواتی  پورٹل کا ڈیٹا بیس صنفی فرق کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی میں کام کرے گا۔

یہ پورٹل ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مکمل انٹرایکٹو ڈیٹا بیس ہے ،جسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ (این آئی پی جی آر)، نئی دہلیکے ڈائریکٹر،  ڈاکٹرسبرا چکرورتی کی قیادت میں تیار کیاگیا ہے۔  اس کی میزبانی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری این آئی پی جی آرکی ہے۔سواتی میں شامل ہونے کے لیے لنک: https://bit.ly/JoinSWATI۔

ڈاکٹر چکرورتی نے اپنے خطاب میں اس پہلو پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ شاید دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا انٹرایکٹو پورٹل ہے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں خواتین کی کم نمائندگی کو اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی 2021 کی رپورٹ کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔

ڈاکٹر چکرورتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ایک متحرک طور پر بڑھتا ہوا پورٹل ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ملک کی تمام خواتین سائنسدانوں کا ڈیٹا شامل کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U5PK.jpg

ٹی ڈبلیو اے ایس کی صدر پروفیسر قریشہ عبدالکریمنے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ 21ویں صدی میں بھی، ہمارے پاس زندگی کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات کو حل کرنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا، تعلیم ایک عظیم مساوات ہے اور اس تک رسائی کو خواتین اور لڑکیوں کے لیے تمام دھاروں میں دستیاب ہونا چاہیے۔

اس تقریب کا اہتمام "سائنس برائے خواتین اور سائنس میں خواتین" کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے مواقع اور سائنس و ٹکنالوجی کی کوششوں میں خواتین کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ یہ علم کے پھیلاؤ، بنیادی سائنس میں نئی پیشرفت اور خود انحصار ہندوستان کی ریڑھکی ہڈی کو مضبوط بنانے میں اختراعات اور کاروباری ترقی کے کردار/اہمیت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس سے ’ومن ان سائنس‘ اور ’سائنس فار ویمن‘ کے لیے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال اور اسے تیار کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

سواتی پورٹل کے دیگر مقاصد میں ہر ایک ہندوستانی خاتون کو سائنس میں شامل کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا ، تمام پیشہ وارانہ  مراحل اور مضامین میں، اکیڈمیا اور صنعت دونوں میں مساوات کے موضوع پر قابل اعتماد اور شماریاتی طور پر اہم طویل مدتی تحقیق کو قابل بنانا ،ہندوستان میں تنوع اور شمولیت؛ اکیڈمیا اور انڈسٹری دونوں میں پھیلے ہوئے ہر ایک ہندوستانیڈبلیو آئی ایس ، کیریئر کے مراحل، مضامین کی شمولیت؛ ہندوستان میں مساوات، تنوع اور شمولیت کے مسائل پر قابل اعتماد اور شماریاتی طور پر اہم طویل مدتی تحقیق کو قابل بنانا، فعال سرچ انجن اور قابل تلاش ڈیٹا بیس (نام، وابستگی، دلچسپی کا علاقہ) تیار کرناشامل ہے۔

پورٹل کے مختلف حصوں میں آئیکنز - ایوارڈز (پدم / شانتی سوروپ بھٹناگر / سٹری شکتی سائنس سمان) اور ڈائریکٹرز، سیکرٹریز اکیڈمی کے صدور؛ فیکلٹی- ہندوستانییونیورسٹیاں، خود مختار تنظیمیں بشمول وزارت سائنس و ٹکنالوجی /سی ایس آئی آر/ ڈی بی ٹی / ڈی ایس ٹی /سی ایس آئی آر /ایم ایچ آر ڈی /یوجی سی /گتی / کرن ؛ ریسرچ فیلوز – پوسٹ ڈاک، جے آر ایف، ایس آر ایف،  تکنیکی عملہ؛ طلباء-پی ایچ ڈی اسکالر، ریسرچ انٹرن، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، انڈرگریجویٹ؛ڈبلیو آئی ایس انٹرپرینیور، اسٹارٹ اپ، بزنس اور سائنس ایڈمنسٹریٹر؛ متبادل کیریئر میںایس ٹی ای ایم ایم  پس منظر کے پیشہ ور افراد (جیسے سائنس، صحافت وغیرہ) شامل ہیں۔ اب تک، 3000 'ڈبلیو آئی ایس  ڈیٹا کارڈز' شامل کیے گئے ہیں۔

تقریب میں قومی/بین الاقوامی شہرت کے حامل  نامور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ لینس پالنگ ریسرچکے پروفیسر اور جے این سی اے ایس آر، بنگلور کے آنریری صدر، پروفیسر سی این آر راؤاور، ایمس میں نیورو سرجری کے شعبہ کےسابق پروفیسر،این اے ایس آئی کےسابق صدر، نیورو سرجن  پروفیسر پی این ٹنڈن، ؛ تین سائنس اکیڈمیوں کے صدور یعنی پروفیسر بلرام بھارگوا (صدر، این اے ایس آئی)، پروفیسر واگھمارے (صدر، آئی اے ایس سی)، پروفیسر آشوتوش شرما (صدر، آئی این ایس اے)،حکومت ہند کی سابق سکریٹری  ڈاکٹر منجو شرما، ڈی بی ٹی، پروفیسر چندریما شاہ، سابق صدر، آئی این ایس اے سمیت دیگر نامور خواتینسائنسدانوںیعنی ڈاکٹر رینو سوروپ، حکومت ہند کی  سابق سکریٹری، ڈی بی ٹی؛ پروفیسر روہنی گوڈبولے، نائب صدر، آئی  اے ایس سی، آئی آئی ایس سی ، بنگلور اور پروفیسر، شوبھونا شرما، سابق سینئر پروفیسر، ٹی آئی ایف آر ممبئی اور چیئر،آئی این ایس اے  'ومن ان سائنس' پینل؛ ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن، سابق ڈی جی، آئی سی ایم آر اور چیف سائنٹسٹ، ڈبلیو ایچ او؛ پروفیسر پرمجیت کھرانہ، دہلییونیورسٹی، ساؤتھ کیمپس شامل تھے۔

ملک بھر سے کئی نامور مقررین/سائنسدانوں/انٹرپرینیورز/اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ موضوعات پر اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ کئی نوجوان خواتین سائنسدانوں، محققین،پی جی  طلباء، فیکلٹی ممبران، ٹیکنوکریٹس اور مختلف اداروں، یونیورسٹیوں، پی جی کالجوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی صنعتوں کے اسٹارٹ اپس کی شرکت کا امکان ہے۔

آئی اے پی  کی اس کوشش کے ساتھ، تمام نوجوان خواتین سائنسدانوں، فیکلٹی ممبران، محققین اور ہندوستان اور بیرون ملک کے نوجوان اسٹارٹ اپس کو سائنس کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کرنے اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔

خواتین انسانی وسائل کا 50 فیصد حصہ ہیں، جو معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا فیصلہ سازی میں ان کے کردار کو بڑھانا ہے جو گھر کے اندر اور باہر دونوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو تعلیم دینا ضروری ہے، کیونکہ سائنس کی تعلیم نہ صرف بیداری کی سطح کو بڑھاتی ہے بلکہ صحیح اور غلط کے درمیان فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ذہن سازی بھی کرتی ہے۔ یہ خواتین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک سائنسی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔ خواتین سائنسدانوں کو کئی سائنسی اور سماجی مسائل سے آگاہ کر کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں، اس طرح صنفی فرق کو ختم کیا جا سکتا ہے اور منفیت کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

لہذا، خواتین سائنسدانوں کے کردار کو محسوس کرتے ہوئے، تین سائنس اکیڈمیوں کے انٹر اکیڈمی پینل (آئی اے پی)یعنی آئی اے ایس سی، این اے ایس آئی اور آئی این ایس اے میں کئی نامور خواتین سائنسدانوں کے ساتھ مختلف نامور اداروں اور حکومت کے نمائندے،  محکمے/ایجنسیاں (ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی، ڈی اے ای، سی ایس آئی آر، آئی سی ایم آر اور اسرو)، صنفی حساسیت، رہنمائی، صنفی برابری کو فروغ دینے، ہنر مند انسانی وسائل پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی میں مدد کرنا اس مقصد کے ساتھ کہ تمام عملی طریقوں سے سائنس و ٹکنالوجی  سے متعلق مسائل میں مزید خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیےسائنس و ٹکنالوجی  کے اطلاق کو مضبوط بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

4802



(Release ID: 2005007) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu