محنت اور روزگار کی وزارت

سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی)، ای پی ایف او کی 235ویں میٹنگ جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی

Posted On: 10 FEB 2024 7:25PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی)، ای پی ایف او کی 235ویں میٹنگ آج 10 فروری 2024 کو دہلی میں محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت  ، محنت اور روزگار، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کی نائب صدر نشینی،  محنت و روزگار کی  سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا  اور سینٹرل پی ایف کمشنر کی ممبر سکریٹری محترمہ نیلم شمی راؤ کی مشترکہ صدارت میں ہوئی۔

بورڈ نے مندرجہ ذیل باتوں پر بحث کی اور فیصلے لیے:

  • بورڈ نے 1,07,000 کرور روپے کی تاریخی آمدنی پر مشتمل رقم ای پی ایف اراکین کے کھاتوں میں تقسیم کرنے کی سفارش کی ۔ جبکہ مجموعی طور پر  اصل رقم تقریباً 13 لاکھ کروڑ روپے  تھی جو کہ مالی سال 2022-23 میں بالترتیب 91,151.66 کروڑ روپے اور 11.02 لاکھ کروڑ روپے تھی۔تقسیم کے لیے تجویز کردہ یہ   سب سے زیادہ   کل   رقم ہے۔
  • بورڈ نے سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ تخمینوں اور ای پی ایف او کے لیے سال 2024-25 کے بجٹ تخمینوں اور ای پی ایف او کے زیر انتظام اسکیموں کو منظوری دی۔
  • بورڈ نے ای پی ایف او عملے اور افسران کے نئے سروس ریگولیشن کو منظوری دے دی، ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اسٹاف (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز، 1971 اور ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (افسران اور ملازمین کی خدمات کے ضوابط) 2008 کو منسوخ کر دیا۔
  • بورڈ نے متفقہ طور پر چیئرمین، سی بی ٹی کو ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی)، ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی دیگر ذیلی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل کا اختیار دیا۔

***********

ش ح۔ م م ۔ن ا۔

U-4798

 



(Release ID: 2004892) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi