عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کے سول سرونٹ کی صلاحیت سازی: این سی جی جی نے 2019-2024 کے دوران این سی جی جی اور مالدیپ کے سول سروسز کمیشن کے مابین کیے گئے مفاہمت نامہ کے تحت جمہوریہ مالدیپ کے 1000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا سنگ میل حاصل کیا

Posted On: 10 FEB 2024 11:23AM by PIB Delhi

حکومت ہند کا ایک خود مختار اعلیٰ ادارہ، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے آج مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے 32 واں صلاحیت سازی کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔ ایک ہفتہ کا یہ  پروگرام 5 فروری 2024 سے 9 فروری 2024 تک طے کیا گیا تھا جس میں 40 ماہرین تعلیم نے شرکت کی ۔ 2019 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران، این سی جی جی اور مالدیپ کے سول سروسز کمیشن (سی ایس سی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے، جس میں آئندہ پانچ سالوں میں مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کا تصور کیا گیا تھا۔ کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود، این سی جی جی اور مالدیپ کے سول سروسز کمیشن کے درمیان ہند-مالدیپ مفاہمت نامے کے تحت این سی جی جی نے  2019-2024 کی مدت میں مالدیپ کے 1000 سول سرونٹ کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کا قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔

گزشتہ 5 سالوں کے دوران منعقدہ صلاحیت سازی کے پروگراموں میں مستقل سیکرٹریوں ، سیکرٹری جنرلوں، نائب مستقل سکریٹریوں، اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کے سینئر حکام، مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن (آئی سی او ایم) کے حکام اور مختلف اداروں کے سینئر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ مالدیپ کے سرکاری ملازمین نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ شہریوں اور حکومت کو ایک ساتھ لانے کے لیے ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے بڑے پروگراموں اور اقدامات سے فائدہ اٹھایا ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں بہت سے اہم موضوعات پر مختلف گروپ ورک پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ مالدیپ میں ٹیکنالوجی کو اپنانا خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

مالدیپ کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے دوران، این سی جی جی  کے ذریعہ پروگرام میں حصہ لینے والے افسران کی ضروریات کے مطابق ماڈیول ڈیزائن کیے جا رہے ہیں جن میں بنیادی طور پر ملک میں ای-گورننس، ڈیجیٹل انڈیا، پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عوامی خدمات کا یونیورسلائزیشن، خدمات کی تقسیم میں آدھارکا استعمال، عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر ساحلی زون، ہندوستان مالدیپ تعلقات، فنٹیک اور شمولیت، عوامی پالیسی اور نفاذ، نظم و نسق میں اخلاقیات، اور قدرتی آفات کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے فوائد کو بروئے کار لانا ،حیاتیاتی تنوع کے اثرات، رویے میں تبدیلی کا انتظام، ساحلی زون میں زراعت پر مبنی کام، ہندوستان میں ڈیجیٹل صحت، قیادت، رابطہ کاری اور مواصلات کی مہارتیں، ای گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا، جنس اور ترقی، دیگر اہم شعبوں میں 2030 تک پائیدار ترقیاتی اہداف  (ایس ڈی جی) کا حصول شامل ہے۔

کلاس روم سے باہر کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء کو دوروں سے بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ یہ دورے انہیں اسمارٹ سٹی، دہرادون، پردھان منتری سنگھرالیہ، ایمس، اندرا پریورن بھون: ہندوستان کا پہلا زیرو انرجی پروجیکٹ، این ڈی ایم سی، این ڈی ایم اے، دہلی میٹرو سمیت نمایاں اقدامات اور تنظیموں کے انمول بصیرت اور بالمشافہ تجربات پیش کرتے ہیں ۔ شرکا نے تاریخی ورثے کے مقامات جیسے تاج محل، قطب مینار سمیت دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDN3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ROTY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4781


(Release ID: 2004810) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil