صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے لمفیٹک فلیریاسس کے خاتمے کے لیے ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) مہم کا افتتاح کیا


اسے عوامی تحریک بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:  پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل

Posted On: 10 FEB 2024 12:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے لمفیٹک فلیریاسس کے خاتمے کے لیے دو سالہ نیشنل ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) مہم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس مہم کا مقصد بیماری سے متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو مفت حفاظتی ادویات فراہم کرکے بیماری کی منتقلی کو روکنا ہے۔ یہ مہم 11 ریاستوں کے 92 اضلاع کا احاطہ کرے گی اور اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر صحت شیام بہاری جیسوال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے عالمی ہدف سے تین سال قبل 2027 تک لیمفیٹک فلیریاسس کو ختم کرنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کی مہلک ترین بیماریوں کے خلاف بے پناہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قابل قیادت اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کی رہ نمائی میں ہم نے تپ دق کے خاتمے کے پروگرام میں نمایاں کام یابی دیکھی ہے اور اب کالا آزار کو ختم کرنے کے دہانے پر ہیں۔ ان کام یابیوں کو فلیریاسس کے لیے بھی دہرایا جانا چاہیے۔

انھوں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد، خاص طور پر جو اس بیماری کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں، کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس دو سالہ ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے آغاز کی وجہ سے بڑی کام یابی کی توقع کرتے ہیں۔ گذشتہ سال کوریج 82.5 فیصد تھی جب کہ اس سال ہمیں زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہئیں اور اہل آبادی کی 95 فیصد سے زیادہ کوریج حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انھوں نے پنچایتی راج، تعلیم، دیہی ترقی، قبائلی امور، شہری اداروں اور میڈیکل کالجوں جیسے متعلقہ محکموں کی مدد سے جامع حساسیت کو یقینی بنانے کے لیے سماجی متحرک اور فعال کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ مشن موڈ نقطہ نظر سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ اسے "عوامی تحریک" بنایا جاسکے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر صحت شیام بہاری جیسوال نے کہا کہ مشکل علاقے اور نقل و حمل کے مسائل کے باوجود میری حکومت فلیریاسس کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ متاثرہ افراد کو آگاہ کرنے کے لیے آئی ای سی کی سرگرمیاں بھی چلائی جارہی ہیں۔

پس منظر

لیمفیٹک فیلیریاسس (فیل پا کی بیماری) ایک ایسی بیماری ہے جسے 2027 تک ختم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بھارت نے حال ہی میں لمفیٹک فیلیریاسس کے خاتمے کے مقصد کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ حکومت ہند کے وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈویا نے 13 جنوری 2023 کو 2027 تک لمفیٹک فلیریاسس کے خاتمے کے لیے ایک جدید پانچ جہتی حکمت عملی کا افتتاح کیا اور اس کی ایک اہم حکمت عملی 'مشن موڈ انڈیا ایم ڈی اے مہم' قومی ڈی وارمنگ ڈے (این ڈی ڈی) ہے جو سال میں دو بار 10 فروری اور 10 اگست کو منایا جاتا ہے۔

آسام، بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال اور گجرات سمیت 11 متاثرہ ریاستیں اس مہم میں حصہ لیں گی۔

فی الحال، ملک کی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 345 لمفیٹک فلیریاسس کے مقامی اضلاع ہیں۔ ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) کے 75 فیصد اضلاع 5 ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، یوپی، اوڈیشہ اور تلنگانہ سے ہیں۔ ایم ڈی اے کے 15-20 سے زیادہ دور کے باوجود، صرف 138 اضلاع نے ایم ڈی اے کو بند کیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران، نافذ کرنے والی ریاستوں کے ساتھ ساتھ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4786



(Release ID: 2004805) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil