مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ  یو ڈی سی او نے سال بہ سال بنیاد پر خالص منافع میں 33.33 فیصد نمو درج کی، آپریشنوں سے آمدنی میں سال بہ سال بنیاد پر 10.04 فیصد نمو ملاحظہ کی گئی

Posted On: 09 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ یو ڈی سی او) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج ممبئی میں منعقدہ اپنی بورڈ میٹنگ میں دسمبر 2023 (مالی سال 2023-24) میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے محدود جائزہ شدہ مالیاتی نتائج کو منظوری دی۔

کمپنی نے سال بہ سال (وائی او وائی) کے بعد منافع میں 33.33 فیصد اضافہ اور سہ ماہی (کیو او کیو) میں 14.94 فیصد اضافہ درج کیا۔ آپریشنوں  سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سال بہ سال 10.04فیصد  اور سہ ماہی بہ سہ ماہی میں 7.93 اضافہ درج کیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی کی اہم وجہ لون بک میں 79,290 کروڑ روپئے سے 84,424 کروڑ روپے سالانہ اور خالص غیر منفعت بخش اثاثہ جات (این پی اے) میں 0.96 فیصد  سے 0.44 فیصد  تک کی نمایاں کمی ہے۔

کیو ای دسمبر 2022، مالی سال 2022-23 کے مقابلے کیو ای دسمبر 2023، مالی برس 2023-24  کے لیے اہم مالی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • آپریشن سے آ مدنی : 9 ایم کے لیے سال بہ سال بنیاد پر 10.04فیصد  کا اضافہ ، اور یہ 5197.08 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 5719.07 کروڑ روپئے کےبقدر ہوگیا۔
  • ٹیکس کے بعد منافع: 9 ایم کے لیے سال بہ سال بنیاد پر 33.33 فیصد کی نمو، اور یہ 5197.08 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 5719.07 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگئی۔
  • لون بک: سال بہ سال بنیاد پر نمو 79290 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 84424 کروڑ روپئے کے بقدر تک پہنچ گئی۔
  • مجموعی غیر منفعت بخش اثاثہ جات: 4.27 سے 3.14 فیصد تک  سال بہ سال بنیاد پر غیر معمولی تخفیف
  • خالص غیر منفعت بخش اثاثہ جات: 0.96 فیصد سے 0.44 فیصد تک سال بہ سال بنیاد پر غیر معمولی تخفیف
  • آمدنی فی حصص: 5.31 روپئے سے 7.08 روپئے کے بقدر سال بہ سال نمو

ایچ یو ڈی سی او کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے کلشریسٹھا نے غیر معمولی مالیاتی نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایچ یو ڈی سی او، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے تحت ایک سرکاری کمپنی ہونے کے ناطے  اس سے متعلق، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فنڈ کی فراہم کے ذریعہ قوم کے لیے اثاثے پیدا کرنے کے لیے این این پی اے اور قرض ایکویٹی اور آرام دہ سی اے آرکے ساتھ ایک اہم کردار ادا کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایچ یو ڈی سی او کو لے کر اعتماد بحالی کے لیے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں مارچ 2023 میں مارکیٹ کیپ کو 10,000 کروڑ روپئے سے بڑھا کر دسمبر 2023 میں 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ قرض لینے کی لاگت کو بہتر بنانے کے لیے، بیرونی کمرشل قرضے (ای سی بی) کے ذریعے فنڈز کو متحرک/ تلاش کیا جا رہا ہے۔ موجودہ مالیاتی بجٹ نے ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر زور دیا ہے اور ایچ یو ڈی سی او ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

ایچ یو ڈی سی او کے سی ایم ڈی نے کمپنی کی ترقی کو متعلقہ فریقوں کے اعتماد اور تعاون سے منسوب کیا۔ انہوں نے بے پناہ حمایت اور رہنمائی کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ؛ جناب کوشل کشور، عزت مآب وزیر مملکت، ہاؤسنگ اور شہری امور؛ جناب منوج جوشی، سکریٹری، ایم او ایچ یو اے اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کا شکریہ ادا کیا ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4767

 


(Release ID: 2004692) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi