خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کا نفاذ

Posted On: 09 FEB 2024 3:09PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) پورے ملک میں 2017-18 سے ایک جامع اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی جزوی اسکیموں کا ایک جامع پیکج ہے، جس کا مقصد فارم گیٹ سے لے کر خوردہ دُکانوں تک موثر سپلائی چین انتظام کاری کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچے کی تخلیق ہے۔ یہ اسکیم ملک میں خوراک ڈبہ بندی کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیتی ہے، کاشتکاروں کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے، زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرتی ہے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھاتی ہے اور پراسیس شدہ کھانوں کی برآمد میں اضافہ کرتی  ہے ۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران یعنی 2020-21، 2021-22، 2022-23 اور 2023-24 (31.01.2024 تک)، پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت 540 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے؛  اور 399 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 86.06 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) پروسیسنگ اور 22.63 ایل ایم ٹی تحفظ کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔ منصوبوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

مذکورہ مدت میں مجموعی طور پر 1,78,781 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی کی ہر ایک ذیلی اسکیم کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں ۔

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ، عوامی -نجی شراکت داری ماڈل کے تحت پروجیکٹوں کی حمایت کرنے کے بجائے، خوراک ڈبہ بندی پروجیکٹوں کے قیام کے لیے اہل اداروں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے جس میں پی ایم کے ایس وائی کے مختلف اجزاء کی اسکیموں کے تحت 18.16 ایل ایم کی صلاحیت کے ساتھ 948 سرد خانے ان کے قیام کے بعد سے قائم کیے گئے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ III میں ہیں۔

پی ایم کے ایس وائی کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت یعنی آپریشن گرینز اسکیم - طویل مدتی مداخلت، مربوط کولڈ چین اور قدرو قیمت میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم اور فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی اسکیم کی تخلیق/توسیع، فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹس کے قیام کے لیے ، اور ملک میں پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے اور پروسیسنگ کے فیصد کو بڑھانے کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4765


(Release ID: 2004663) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Manipuri