عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوری 2024 کے لیے ڈی اوپی پی ڈبلیو کے ذریعےسی پی ای این جی آراے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی پر 20ویں رپورٹ جاری کی گئی 70فیصد سے زیادہ پنشن پانے والے افرادکی شکایات کاسی پی ای این جی آراے ایم ایس پورٹل پر  ایک ماہ کے اندرازالہ کیاگیا


سابق فوجیوں کی بہبودکا محکمہ، پی سی ڈی اے، پنشن، الہ آباد اور مالیاتی خدمات کا محکمہ (بینکنگ ڈویژن) جنوری 2024 میں پنشنرز کی شکایات کے ازالے میں سرفہرست رہے

پنشن پانے والوں کو  ڈیجیٹل بنایاگیا : جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں پنشنرز کی شکایات کے آن لائن رجسٹریشن میں 88 فیصدکا  اضافہ ہوا

Posted On: 09 FEB 2024 5:03PM by PIB Delhi

حکومت نے مرکزی حکومت کے پنشن پانے والے افراد  کی شکایات کے فوری اور معیاری ازالے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ وہ براہ راست سی پی ای این جی آراے ایم ایس پورٹل (: www.pgportal.gov.in/pension/URL) پر یا ڈی اوپی پی ڈبلیو کے کال سینٹر ٹول فری نمبر-1800-11-1960 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔

 پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے (ڈی اوپی پی ڈبلیو) نے سنٹرلائزڈ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی ای این جی آراے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ برائے جنوری 2024 جاری کی، جو پنشنرز کی شکایات اور ان کے حل کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 20ویں رپورٹ ہے، جسے ڈی اوپی پی ڈبلیو نے شائع کیا ہے۔

لگاتار 9  مہینوں تک، جنوری 2024 میں8997  ازالے کی اب تک کی بلند ترین سطح کے ساتھ شکایات کا ازالہ 5000 سے زیادہ رہا ہے۔ ان میں سے 7فیصد سے زیادہ شکایات کا ازالہ ایک ماہ کی مدت کے اندر کیا گیا ہے جو اس ازالے کے طریقہ کار کی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔ جنوری، 2024 کے مہینے کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایات کو نمٹانے کا اوسط وقت 28 دن ہے۔ پنشنرز کے درمیان، مدت کے ساتھ پورٹل کے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2024 میں 8541 پنشنرز کی شکایات پورٹل پر درج کی گئی ہیں جبکہ جنوری 2023 میں یہ تعداد 4526 تھی، جس میں 88 فیصد اضافہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی او پی پی ڈبلیو  دیگر وزارتوں/محکموں کے ساتھ میٹنگز، ای میلز اور یاد دہانیوں کے ذریعے فوری اور معیاری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطہ قائم کرتا ہے۔ جنوری 2024 کے مہینے میں، سی جی ڈی اے نے ایک مہم کا آغاز کیا اور 6137 ڈیفنس پنشنرز کی شکایات کے مقدمات کو نمٹا دیا گیا، جس میں ماہانہ بنیادوں پر 43 فیصدکا اضافہ ہوا۔ نیز، ماہانہ بین وزارتی جائزہ میٹنگز (آئی ایم آر ایمز)، سی پی ای این جی آر اے ایم ایس نوڈل آفیسرز کے ساتھ سکریٹری (پنشن) کی صدارت میں منعقد ہوئی ہیں، جن سے پنشن کی طویل التواء کی پیچیدہ شکایات کا ازالہ ہوا ہے۔

دی اوپی پی ڈبلیو پنشنرز کی شکایات کے معیاری ازالے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے فیڈ بیک یونٹ کو فعال کیا گیا ہے جو ازالے کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو مقدمات کا دوبارہ اندراج کرتا ہے۔

یہ پورٹل اپنی وسیع رسائی کے ساتھ ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے کا ایک طریقہ ہے اور  پینشنرز کی زندگی میں سہولت کی  سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جنوری 2024 کے لیے ڈی اوپی پی ڈبلیو  کی ماہانہ سی پی ای این جی آراے ایم ایس  رپورٹ کی اہم خصوصیات  درج ذیل ہیں:

پنشن کے معاملات :

جنوری، 2024 میں، سی پی ای این جی آراے ایم ایس پورٹل پر 8541 پنشن کے معاملات  موصول ہوئے، 8997  معاملات کا ازالہ کیا گیاجبکہ   31 جنوری 2024 تک 8484 پنشن کے معاملات زیر التوا ہیں۔

شکایات کا التوا  دسمبر 2023 کے آخر میں 8560 شکایات سے کم ہو کر جنوری 2024 کے آخر میں 8541 تک پہنچ گیاہے۔

پنشن سے متعلق  اپیلیں:

جنوری 2024 میں 1664 اپیلیں موصول ہوئیں اور 1603 اپیلوں کو  نمٹا دیاگیاجبکہ جنوری 2024 کے آخر تک 1324 پنشن اپیلیں زیر التوا ہیں۔

 

اپیلوں کا التوا دسمبر 2023 کے آخر میں 1284 اپیلوں سے بڑھ کر جنوری 2024 کے آخر میں 1324 اپیلوں تک پہنچ گیا ہے۔

*********

(ش ح۔ش م۔ع آ)

U.No.4750


(Release ID: 2004602)
Read this release in: English , Hindi