نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر 11 فروری 2024 کو مہاراشٹر کے گونڈیا کا دورہ کریں گے
نائب صدر گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، گونڈیا کا سنگ بنیاد رکھیں گے
نائب صدر گونڈیا اور بھنڈارا اضلاع کے ہونہار طلباء اور ممتاز شخصیات کو تمغوں سے نوازیں گے
نائب صدر آنجہانی جناب منوہر بھائی پٹیل کی 118ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے
Posted On:
09 FEB 2024 3:06PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ11فروری 2024 کو مہاراشٹر کے گونڈیا کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ ریاست کے گونڈیا اور بھنڈارا اضلاع کے ہونہار طلباء اور ممتاز شخصیات کو سونے کے تمغوں سے نوازیں گے۔
نائب صدر جمہوریہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، گونڈیا کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران نائب صدر آنجہانی جناب منوہر بھائی پٹیل کی 118 ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔م ص۔
U- 4757
(Release ID: 2004584)
Visitor Counter : 67