امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے تحفظ اور صارفین کو بااختیار بنانے کے  تئیں مرکز عہد بند ہے

Posted On: 09 FEB 2024 5:12PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کا محکمہ ،ترقی پسند قانون سازی کے ذریعے، صارفین کے تحفظ اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ عالمگیریت، ٹیکنالوجیوں، ای- کامرس مارکیٹس وغیرہ کے نئے دور میں، صارفین کے تحفظ کو کنٹرول کرنے والے لائحہ عمل کو جدید بنانے کے لیے، صارفین کے تحفظ کے قانون  1986 کو منسوخ کر دیا گیا اور صارفین کے تحفظ کا قانون  2019 نافذ کیا گیا ہے۔

محکمہ نے ،صارفین کو ای- کامرس میں غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے محفوظ رکھنے کے لیے،  صارفین کے تحفظ کا قانون  2019 کی دفعات کے تحت ، صارفین کے تحفظ  (ای کامرس) ضابطے  2020 کو نوٹیفائی  کیا ہے۔ یہ قواعد، دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، ای کامرس اداروں کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں اور کسٹمر کی شکایات کے ازالے کے لیے انتظامات سمیت، مارکیٹ پلیس اور انوینٹری ای کامرس اداروں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہیں۔

صارفین کمیشن  کا ایک آن لائن ایپلی کیشن پورٹل ‘‘edaakhil.nic.in’’ کے نام سے تیار کیا گیا ہے، تاکہ صارفین/وکلاء کو ای-داخل پورٹل کے ذریعے، صارفین کی شکایات کو گھر سے یا کہیں بھی ،  اپنی سہولت کے مطابق آن لائن داخل کرسکیں، تاکہ فوری اور پریشانی سے پاک حل  فراہم کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ای-داخل ملک کی 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کیا گیا ہے۔

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی ( سی سی پی اے) نے، 9 جون 2022 کو، گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق 2022 کے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے، جو قابل اطلاق ہوں گے۔(اے) اشتہار کے غیر گمراہ کن اور درست ہونے کی شرائط؛ (بی) لبھانے والے  اشتہارات اور فری کلیم اشتہارات کے سلسلے میں کچھ شرائط؛ اور (سی) مینوفیکچرر، سروس فراہم کرنے والے، مشتہر اور اشتہاری ایجنسی کے فرائض پر۔

چھپے ہوئے مواد والے نمونوں میں صارفین کو دھوکہ دینے، زبردستی کرنے یا متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن اور انتخاب کے فن تعمیر کا استعمال شامل ہے، جو ان کے بہترین مفاد میں نہ ہوں۔ چھپے ہوئے مواد والے نمونوں میں ہیرا پھیری کے طریقوں کی ایک وسیع رینج شامل ہوتی ہے ،جیسے انتہائی کم قیمتوں کا تعین، چھپے ہوئے اشتہار، لبھانے والے  اور بدلنے والے ، غیر ضروری  عجلت بازی وغیرہ۔ اس طرح کے طرز عمل ‘‘غیر منصفانہ تجارتی طریقوں’’ کے زمرے میں آتے ہیں، جیسا کہ صارفین کے تحفظ کے قانون  2019 کے تحت بیان کیا گیا ہے۔

سی سی پی اے نے، صارفین کے تحفظ کے قانون  2019  کی دفعہ  18 کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 30 نومبر 2023 کو ‘‘ دھوکہ دھڑی دینے والے نمونوں کی روک تھام اور ضابطے کے لیے رہنما خطوط 2023’’ کو 13 مخصوص ڈارک کی فہرست میں، دھوکہ دینے والے نمونوں کی روک تھام اور ضابطے  کے لیے جاری کیا ہے۔

ہندوستانی معیارات کی بیورو (بی آئی ایس) نے، 23نومبر2022 کو ای- کامرس میں جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی جائزوں سے، صارفین کے مفاد کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ‘آن لائن صارفین کے جائزے — اصول اور ان کے جمع کرنے، اعتدال اور اشاعت کے لیے تقاضے’ سے متعلق لائحہ عمل کو نوٹیفائی کیا ہے۔ معیارات، رضاکارانہ ہیں اور ہراُس  آن لائن پلیٹ فارم پر لاگو ہوتے ہیں، جو صارفین کے جائزے شائع کرتا ہے۔ معیار کے رہنما اصول سالمیت، درستگی، رازداری، سلامتی، شفافیت، رسائی اور ردعمل ہیں۔

یہ معلومات صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4754

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2004582) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi