وزارت دفاع
ہندوستان اور روانڈا نے اپنی پہلی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی
Posted On:
09 FEB 2024 5:35PM by PIB Delhi
ہندوستان اور روانڈا نے، 8 فروری 2024 کو روانڈا کے شہر کیگالی میں مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) کا پہلا اجلاس منعقد کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تربیتی تعاون، مشترکہ فوجی مشقیں، دفاعی صنعتی تعاون وغیرہ جیسے شعبوں میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ہندوستانی وفد نے دوست ممالک کو برآمد کرنے کے ہندوستانی دفاعی صنعت کاروں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
روانڈا کی طرف سے ہندوستانی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، تربیتی تعاون کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی۔ روانڈا کی جانب سے ان شعبوں پر روشنی ڈالی گئی جن میں ہندوستانی مسلح افواج اور صنعت، 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے روانڈا کے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیے گئے دفاعی مفاہمت نامے کے تحت، اپنی دفاعی افواج کے ساتھ تعاون کر سکتی ہیں۔
قبل ازیں، ہندوستانی وفد نے روانڈا کے وزیر دفاع مسٹر مری زمونڈا جووینال سے ملاقات کی اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد کررہے تھے اور اس وفد میں وزارت دفاع اور ہندوستانی مسلح افواج کے سینئر عہدیدار شامل تھے۔ کیگالی میں ہندوستانی مشن کے ناظم الامور جناب نلرتن مردھا نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
ہندوستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات خوشگوار رہے ہیں اور گزشتہ برسوں میں ان میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جے ڈی سی سی اجلاس کے لیے ہندوستانی وفد کے دورے سے روانڈا کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
*****
U.No.4754
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2004570)
Visitor Counter : 124