نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے تربیت اور متعدد مقابلوں کے لیے 3 جوڈوکا اور شوٹر ایلاوینل والیریوان کی تجاویز کو منظور دیا

Posted On: 09 FEB 2024 2:20PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت(ایم وائی اے ایس) مشن اولمپک سیل(ایم او سی) نے اپنی حالیہ میٹنگ میں جوڈوکاس ہمانشی ٹوکاس، شردھا چوپاڑے اور اسمیتا ڈے  کی متعدد مقابلوں میں حصہ لینے کی تجاویز کو منظوری دی۔

جبکہ جونیئر ایشین چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ ہمانشی ٹوکاس اور جونیئر اوشیانا چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ شردھا چوپاڈے پیرس، فرانس گرینڈ سلیم باکو، آذربائیجان گرینڈ سلیم؛ تاشقند، ازبکستان گرینڈ سلیم اور لنز، آسٹریا گراں پری جائیں گی ، جونیئر ایشین کپ گولڈ میڈلسٹ اسمیتا ڈے فرانس کے گرینڈ سلیم کے لیے پیرس میں ان کے ساتھ شامل ہوں گی۔

ایم وائی اے ایس ، اپنی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) فنڈنگ کے تحت ان تمام مقابلوں اور تربیتی اوقات کے لیے ان کے ہوائی کرایہ، بورڈنگ/لوجنگ، انشورنس اور مقامی نقل و حمل کے اخراجات کو پورا کرے گا۔

میٹنگ کے دوران، ایم او سی نے رینکنگ پوائنٹ اونلی (آر پی او) کیٹیگری کے تحت اسپین میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے شوٹر ایلاوینل والاریون کی درخواست کو بھی منظور کیا۔ ان کا ہوائی کرایہ، داخلہ فیس، ٹریننگ فیس، مقامی نقل و حمل کی لاگت، ویزا اور انشورنس چارجز سمیت دیگر اخراجات ٹی او پی ایس فنڈنگ کے تحت کَور کئے جائیں گے۔

******

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4736


(Release ID: 2004443) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada