وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن تفویض کیا  جائے گا: وزیر اعظم

Posted On: 09 FEB 2024 1:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن تفویض کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔

انہوں نےبیان کیا کہ وزیر اعظم کے طور پر، جناب نرسمہا راؤ کا دور، ان اہم اقدامات سے نمایاں رہا ہے، جس نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھولا،جس سے  اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کو فروغ ملا۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘یہ بتاتے ہوئےانتہائی مسرت  ہو رہی ہے کہ ہمارے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن تفویض کیا  جائے گا۔

ایک ممتاز عالم اور محب الوطن کے طور پر، نرسمہا راؤ گارو نے مختلف صلاحیتوں میں ہندوستان کی وسیع پیمانے پر خدمت کی۔ وہ آندھرا پردیش کے  وزیر اعلیٰ ، مرکزی وزیر اور کئی سالوں تک رکن پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر کئے گئے کام کے لئے یکساں طور پر یاد کئے جاتے ہیں۔ ان کی دور اندیش قیادت نے، ہندوستان کو اقتصادی طور پر ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔

نرسمہا راؤ گارو کا بطور وزیر اعظم دور، ان اہم اقدامات سے نمایاں رہا ہے، جس نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھولا، جس سے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کو فروغ  حاصل ہوا۔ مزید برآں، ہندوستان کی خارجہ پالیسی، زبان اور تعلیم کے شعبوں میں، ان کی حصہ رسدی ایک رہنما کے طور پر، ان کی کثیر جہتی میراث کی نشاندہی کرتی ہیں، جس نے نہ صرف ہندوستان کو اہم تبدیلیوں کے توسط سے آگے بڑھایا، بلکہ اس کے ثقافتی اور فکری ورثے کو بھی تقویت بخشی’’۔

*****

U.No.4426

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004424) Visitor Counter : 73