سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست  بھارت کے مقصد سے ٹرانس جینڈر افراد کو مرکزی دھارے میں لانا- اسمائل کے ذریعے ایک جامع معاشرے کی تشکیل  

Posted On: 08 FEB 2024 6:27PM by PIB Delhi

وکست بھارت کی تعمیر کا عزم ایک جامع معاشرے کے بغیر نامکمل ہوگا  ، جہاں تمام طبقات بغیر کسی امتیاز کے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ اس عزم کو مکمل کرنے کے پختہ ارادے کے ساتھ، 12 فروری، 2021 ء کو سپورٹ فار مارجنلائزڈ  انڈیویجوئل  فار لائیولی ہڈ اینڈ  انٹرپرائز (ایس ایم آئی ایل ای - اسمائل ) اسکیم کے ساتھ مخنث افراد کی بہبود کے لیے ایک مرکزی سیکٹر کی ذیلی  جامع باز آباد کاری کی اسکیم  شروع کی گئی ہے ۔

اس ذیلی اسکیم میں  حفظانِ صحت  میں تعاون ، ہنر مندی  کے فروغ میں مدد ، محروم مخنث افراد کے لیے رہائشی مکان میں مدد  ،  ضلع اور ریاستی سطح پر مخنثوں کے تحفظ کے لیے تحفظاتی شعبے قائم کرنا ،   ریاستی سطح پر  مخنثوں کے لیے بیت الخلاء اور فلاحی بورڈ  قائم کرنا وغیرہ شامل ہے ۔

مخنث افراد کے لیے خود ساختہ شناخت کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے  ، نومبر 2020 ء میں مخنث افراد کے لیے ایک قومی پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ اس پورٹل کے ذریعے جاری کردہ شناختی سرٹیفکیٹ آدھار، تعلیمی سرٹیفکیٹس وغیرہ میں نام اور جنس کی تازہ کاری کے لیے ایک درست اور  جائز دستاویز  ہے۔ پورٹل کے ذریعے  اب تک کل 16463  مخنثوں کے شناختی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مخنث افراد کو اکثر امتیازی سلوک، تشدد اور مظالم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس لیے انہیں معاشرے میں خصوصی تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے  مخنث افراد ( حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2019 اور  مخنث افراد ( حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2019  نافذ  کیاگیا اور  اسمائل اسکیم میں ریاستی اور ضلعی سطح پر  مخنث افراد کے تحفظ کے  شعبے اور مخنث افراد  کے فلاحی بورڈ  قائم کرنے  کی گنجائش رکھی گئی ۔ وزارت کے ذریعے مخنث افراد کے فلاحی بورڈ کے لیے مثالی رہنما خطوط  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  جاری کئے گئے ۔  اس کے علاوہ ، تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/مرکزی وزارتوں/محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی صنف سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں وہاں ’’ مخنث  (ٹرانس جینڈر)‘‘  کا اختیار فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔

بے سہارا  مخنث افراد کے لیے شیلٹر ہوم میں محفوظ رہائشی سہولت کو بھی  اسمائل اسکیم کا ایک لازمی  جزو بنایا گیا ہے۔ گریما گرہ کہلانے والے شیلٹر ہومز نہ صرف مفت رہائش اور کھانا فراہم کرتے ہیں بلکہ مفت مشاورت، زندگی کی مہارتیں، تکنیکی مہارتیں بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ  اس کے مکین  ایک بااعتماد اور مثبت شخص کے طور پر زندگی گزارنے کے قابل احترام انداز کے ساتھ سامنے آئیں۔ اب تک 400 سے زائد  مخنث افراد کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جا چکی ہے اور وہ روزگار حاصل کر چکے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بحالی اور مرکزی دھارے میں لانے کی خدمات پیش کرنے والے 12 گریما گرہ   کام کر رہے ہیں اور ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم ایک گریما گرہ قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

سبوری یادو، دیپکا یادو، کرشی ٹانڈی، نینا سوری، سونیا جانگیل، شیوانیا پٹیل، نشو چھتریا، کومل ساہو، تنوشری ساہو، سنیل، دِویا نشاد، ہمانشی کمار، دمنی کورم، رانی مانڈاوی، سیما پردھان، سندھیا  کمار  ،برکھا، ریا منڈاوی اور چھتیس گڑھ کی سانو  کی  کہانی کافی متاثر کن ہیں۔  یہ لوگ جب ٹرانسجینڈر افراد کے طور پر سامنے آئے تو انہیں معاشرے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کے خاندانوں  نے بھی انہیں اپنانے سے انکار کر دیا ۔ ان سب کو رائے پور  کے گریما گرہ  میں محفوظ ٹھکانا   ملا  ، جو چھتیس گڑھ متوا سنکلپ سمیتی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور  اسے مکمل طور پر  ایم او ایس جے ای  سے فنڈ  فراہم کیا جاتا ہے۔ اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی ہونے کے باوجود، وہ اپنی زندگی میں کچھ بامقصد کام کرنے کے لیے پرعزم تھے  ، جو دوسروں کے لیے ترغیب، اپنے لیے وقار اور معاشرے پر اثر چھوڑے۔ رائے پور گریما گرہ نے زندگی کی مہارت کی تربیت، ذہنی صلاحیت کی جانچ کی تربیت اور جسمانی جانچ کی تربیت کا اہتمام کیا اور آج  ، ان میں سے 9 چھتیس گڑھ پولیس کے بستر فائٹر یونٹ میں ریاست کی خدمت کر رہے ہیں اور ان میں سے 13 چھتیس گڑھ پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RU3.png

چھتیس گڑھ پولیس کے بستر فائٹر یونٹ میں خدمات انجام دینے والے رائے پور گریما گرہ کے 9 مکین

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FRS2.png

چھتیس گڑھ پولیس کے بستر فائٹر یونٹ میں خدمات انجام  دینے والے رائے پور گریما گرہ کے 13  مکین

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KPIS.png

ویدانتا گروپ   کے جی 4 ایس سکیورٹی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے رائے پور گریما گرہ کے 7  مکین

 

رائے پور گریما گرہ کے ارونیتا، ساکشی، آروہی، خوشی، روما، سندھیا،  پراویتا نے انٹرویو میں کامیابی حاصل کی اور ویدانتا گروپ کے جی 4 ایس سکیورٹی میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر ملازمت حاصل کی۔

اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی شردھا پریہ درشنی مرد کے طور پر پیدا ہوئی تھی لیکن بعد میں خود کو ٹرانس جینڈر شخص کے طور پر شناخت کیا۔ چونکہ ان کے خاندان کے افراد نے  ، ان کی شناخت کو ٹرانس جینڈر کے طور پر قبول نہیں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے خاندان  کو خیرباد کہہ دیا اور بھوبنیشور گریما گرہ میں  رہائش حاصل کی ، جو سی بی او شاکھا کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔ گریما گرہ نے  ، انہیں بیوٹی اور ویلنیس کے ہنر کی تربیت فراہم کی ۔ اب وہ ایک بیوٹیشن   کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اپنا گریجویشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0082A44.jpg

 بھونیشور گریما گرہ کی  مکین شردھا  بیوٹیشن کے طور پر کام کرتی ہوئیں

 

مخنث افراد ، چاہے وہ صنفی تبدیلی کے دور میں ہوں یا  خود سے شناخت کردہ صنف کو قائم کرنے کے دور میں ہوں ، انہیں مختلف طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے ۔  مخنث افراد کو 50 سے زیادہ صحت سے متعلق فوائد کی خدمات فراہم کرنے کے لیے قومی صحت اتھارٹی کے ساتھ ایک خصوصی آیوشمان بھارت ٹی جی پلس کارڈ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں اور پہلی بار جنس کی دوبارہ تفویض کے ساتھ ساتھ کاسمیٹک علاج بھی  مخنث افراد کے لیے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت شامل کیے گئے ہیں۔

اس وزارت کی درخواست پر، سووچھ بھارت مشن (شہری) نے  ، مخنث افراد کے لیے وقف شدہ بیت الخلاء کو اپنی پالیسی رہنما خطوط میں شامل کیا ہے اور ہنر  مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت مخنث افراد افراد کے لیے  ہنر مندی کے فروغ  کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام تیار کر رہی ہے ۔  اسی دوران  ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس  مخنث افراد کے لیے وقف  ، مانگ پر مبنی ہنر مندی کے فروغ کی تربیت کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔  مخنث افراد کی مہارت کی نشوونما اور ہنر کی اپ گریڈیشن کا مقصد صرف قومی افرادی قوت میں ، ان کی مثبت شمولیت کو یقینی بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ خود روزگار کے ساتھ ساتھ وہ آتم نر بھر بھارت کے لیے قوم کی تعمیر میں اپنا  تعاون فراہم کر سکتے ہیں اور   جس سے بالآخر وکست بھارت کی  تعمیر ممکن ہو گی ۔

 

*********

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 4712


(Release ID: 2004422) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi