وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی سکریٹری الکا اپادھیائے نے آج نئی دہلی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تکنیکی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مویشیوں کی  21ویں مردم شماری کے لیے حساسیت کی میٹنگ کی صدارت کی


حساسیت کی میٹنگ اس وجہ سے تشکیل دی گئی تھی تاکہ بنیادی طور پرمویشیوں کی  21 ویں  مردم شماری میں کینوس کے لئے تیار کردہ سروے کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا جاسکے  اور 21 ویں ایل سی کے لئے ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا جاسکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2024 1:58PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے آج نئی دہلی میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران اور تکنیکی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مویشیوں کی 21ویں مردم شماری کے لیے حساسیت کی میٹنگ کی صدارت کی۔ مویشیوں کی 21ویں مردم شماری کے لیے تشکیل دی گئی حساسیت کا اجلاس بنیادی طور پر

  1. 21ویں ایل سی میں کینوس کے لیے تیار کیے گئے سروے کے شیڈول پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
  2. مویشیوں کی 21 ویں مردم شماری کے لیے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مویشی اور ڈیری کے محکمے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنا اور جائزہ لینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDX8.jpg

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورسا جوشی، مویشی پروری کے کمشنر اور ٹی سی ڈی کے چیئرمین ڈاکٹر ابھیجیت مترا، شری مویشی پروری اور ماہی پروری کے محکمے کے اعداد وشمار سے متعلق مشیر جناب جگت ہزاریکا اور پرنسپل سکریٹری، سکریٹری، کمشنر ، مرکز  اور ریاستی حکومتوں کے ڈائریکٹر اور دیگر سینئر ممبران،اس کے علاوہ این اے ڈی – ایم او ایس پی آئی ، ایم / او  پنچایتی راج کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PHC4.jpg

چونکہ مویشیوں  کا نسل کے لحاظ سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، اس لیے آئی سی اے آر- نیشنل بیورو آف انیمل جینیٹک ریسورسز (این بی اے جی آر) مختلف نسلوں  کے لیے ریاست بھر میں تازہ ترین بریڈ کی فہرست پیش کرے گا اور کھیت میں بریڈ کی شناخت کی تکنیک کو بھی اجاگر کرے گا۔

مویشیوں سیکٹر کے مختلف پروگرام کے نفاذ کے لیے مویشیوں کی مردم شماری سے تیار کردہ اعدادوشمار کے استعمال کے علاوہ، یہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے قومی اشارے فریم ورک (این آئی ایف) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037Y1B.jpg

مویشی پرویری سے متعلق اعدادوشمار پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ جانوروں کی پرورش کے شعبے میں مختلف پروگراموں کے نفاذ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جانوروں کی پرورش کے اعدادوشمار کا بڑا ذریعہ مویشیوں کی مردم شماری (ایل سی) ہے۔ ایل سی ایک وسیع پیمانے پر گھر گھر فیلڈ آپریشن ہے جس میں ہر گھر سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے جس میں پالتو جانوروں اور پرندوں کی اصل گنتی کی جاتی ہے تاکہ آخر کار ملک  کی کل مویشیوں کی آبادی  کا اندازہ لگایا جا سکے۔ وزارت برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری، حکومت ہند کے تحت محکمہ مویشی اور ڈیری سازی، 1919 کے بعد سے ہر 5 سال میں ملک بھر میں مویشیوں کی مردم شماری کا انعقاد کرتی ہے تاکہ مویشیوں کے اعدادوشمار تیار کیے جاسکیں۔ مویشیوں کی آخری مردم شماری یعنی 20ویں ایل سی 2019 میں کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U6R0.jpg

مویشیوں کی اکیسویں مردم شماری  2024 میں ہونے والی ہے اور یہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شرکت میں ستمبر-دسمبر 2024 کے دوران موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال اور آن لائن ڈیٹا کو مزید منتقل کرنے کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ گنتی تمام گاؤوں اور شہری وارڈوں میں کی جائے گی۔ گھروں ، گھریلو اداروں اور غیرگھریلو اداروں کے ذریعے رکھے گئے  جانوروں کی مختلف اقسام جن میں مویشی، بھینس، متھون، یاک، بھیڑ، بکری، سور، گھوڑا، ٹٹو، خچر، گدھا، اونٹ، کتا، خرگوش اور ہاتھی، پرندوں میں مرغی، بطخ اور دیگر پولٹری پرندے شامل ہیں ، ان کی عمر، جنس کے ساتھ نسل کے لحا ظ سے  اس سائٹ پر شمار کیا جائے گا ۔

-----------------------

ش ح۔ح ا۔ ع ن

U NO: 4720


(ریلیز آئی ڈی: 2004346) وزیٹر کاؤنٹر : 93
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी