کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے تاجروں کی بہبود سے متعلق قومی بورڈ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 FEB 2024 7:44PM by PIB Delhi

تاجروں کی بہبود سے متعلق قومی بورڈ(این ٹی ڈبلیو بی) کی دوسری میٹنگ تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک نیزسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل کی صدارت میں نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقد ہوئی۔

وزیر موصوف نے اپنے خصوصی خطاب میں این ٹی ڈبلیو بی کی افادیت اور خوردہ کاروبار کرنے والے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے اس کے مقاصد اور صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے محکمے کی طرف سے تاجروں کے لیے کی جانے والی پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باقاعدگی سے ملاقاتی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی جس میں تاجروں کو اندرونی اور گھریلو تجارت سے متعلق مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں مطلع کیا جا سکتا ہے۔ اس سے تجارتی نمائندوں کو متعلقہ تجاویز پیش کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

این ٹی ڈبلیو بی کے چیئرمین جناب سنیل جے سنگھی نے بورڈ کو مطلع کیا کہ 24 ریاستوں میں رابطہ کاری کے پروگراموں کے دوران تاجروں سے موصول ہونے والی متعلقہ تجاویز کو ان کے مؤثر حل کے غرض سےمتعلقہ لائن وزارتوں/محکموں کو بھیج دیا گیا ہے۔ این ٹی ڈبلیو بی  کے چیئرمین نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خوردہ تاجروں کے لیے اس طرح کے ریاستی سطح کے بورڈ اور ضلع سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیں۔

اجلاس میں 5 دسمبر 2023 کو ہونے والی آخری میٹنگ کی کارروائی  پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ میٹنگ کے دوران، ممبران کو ڈی پی آئی آئی ٹی اور دیگر وزارتوں کی طرف سے خوردہ تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی  مختلف پہل قدمیوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ اس طرح کی اسکیموں کو اپنانے اوران کے کثیر الاستعمال کو بہتر بنانے کے لیے اراکین سے تجاویز/معلومات طلب کی گئیں۔

اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ ممبران نے شرکت کی جو ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں نیز حکومت ہند کی نو وزارتوں/محکموں کی نمائندگی کرنے والے سابق ممبران نے بھی اس میٹنگ میں  شرکت کی۔

******

ش ح۔ع م ۔ف ر

 (U: 4715)


(Release ID: 2004330) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi