وزارت آیوش
آیوش کی وزارت کی رہنمائی میں انویسٹ انڈیا کی آیوش اسٹریٹجک پالیسی اور سہولت کاری بیورو نے‘آیوش فار دی ورلڈ: سرمایہ کاری کے قابل مواقع کا استعمال’ کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا
آیوش شعبے میں زیادہ سے زیادہ صنعت کاروں اور کاروباریوں کے شامل ہونے کے ساتھ، آیوش کے تحقیق اور آیوش شعبے کی ترقی یقینی ہے: ویدیا راجیش کوٹیچا
Posted On:
08 FEB 2024 8:47PM by PIB Delhi
آیوش کے متعلقہ فریقوں نے آج دہلی کے وگیان بھون میں انویسٹ انڈیا کی آیوش اسٹریٹجک پالیسی اور سہولت کاری بیورو کی طرف سے آیوش کی وزارت کی رہنمائی میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ آیوش دنیا کے لیے ہندوستان کی ثقافتی قوت بننے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے اس شعبے میں داخل ہونے والے صنعت کاروں اورکاروباریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سر سہرا باندھتے ہوئے آیوش کے شعبے کی ترقی کے بارے میں پرامیدی ظاہر کی۔ انہوں نے آیوش کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کی تندرستی سے بڑھ کر علاج معالجے کی خیروعافیت تک توسیع ہورہی ہے۔ انہوں نے آیوش مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فارماکو ویجیلنس نظام کی ضرورت پر زور دیا۔
ہندوستان کی اہمیت کی حامل گھریلو مارکیٹ کواجاگرکرتے ہوئے، ویدیا راجیش کوٹیچا نے میڈیکل ویلیو ٹریول یعنی طبی قد و قیمت کے حامل سفر پر توجہ مرکوز کرنے کی وکالت کی اور مخصوص ریاستوں میں آیوش پالیسیوں کی تشکیل کا ذکر کیا۔ انہوں نے آیوش شعبے کے اندر ہنر مندی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیموں کی کثرت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف اسکیموں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آیوش کی ادویات بنانے والی کمپنیوں اور ذیلی شعبوں جیسے نیوٹراسیوٹیکلز اور کاسمیسیوٹیکلز سے صنعت کے رہنماؤں کو متحد کرنے میں گول میز کانفرنس کے کردار پر بھی زور دیا۔
آیوش میں تحقیق اور ترقی کے وسیع مواقع کا ذکر کرتے ہوئے سکریٹری نے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس یعنی دانشورانہ املاک سے متعلق حقوق (آئی پی آر) کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا۔ اےآئی آئی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوجا نساری نے جی سی ٹی ایم کے قیام کے ذریعہ حاصل ہونے والی عالمی موجودگی اور روایتی طریقہ علاج کے طورطریقوں میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی کے امکان پر زور دیا۔
گول میز کانفرنس میں آیوش شعبے کی اہم اورکلیدی شخصیات کو یکجا کیا، جن میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، انویسٹ انڈیا کی ایم ڈی اور سی ای او محترمہ نروتی رائے، اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوجا نیساری اور سی سی آر اے ایس کے ڈی جی ڈاکٹر رابی نرائن آچاریہ شامل تھے ۔ ان کی ماہرانہ بصیرت اور مفید معلومات نے آیوش کی ترقی اور عالمی اثرات پر بات چیت کو تقویت بخشی۔ تقریب میں متنوع نقطہ نظر کو فروغ دیتے ہوئے متحرک سامعین کے مباحثے کی سہولت فراہم ہوئی ۔ انویسٹ انڈیا کے نائب صدر ڈاکٹر سوروچی متّر نے پراثر اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے، اہم نکات کا خلاصہ کیا اور آیوش شعبے کو آگے بڑھانے اور ترقی دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔ ان اہم شخصیات نے مل کر سرمایہ کاری کے قابل مواقع تلاش کرنے اور اس شعبے کی اسٹریٹجک اورکلیدی نوعیت کی اہمیت کو تقویت بہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انویسٹ انڈیا کی ایم ڈی اور سی ای او محترمہ نیروتی رائے نے ‘گلوکل’: مقامی ذرائع سے حصولیابی ،عالمی لحاظ سے سوچنا اور فروخت کرنا’ کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے آیوش شعبے کے لیے ان پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے میں انویسٹ انڈیا کے وقار کو اجاگر کرتے ہوئے ‘میک ان انڈیا’ اور ‘ووکل فار لوکل’ اقدامات کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس تقریب کو آیوش کی وزارت کی رہنمائی میں انویسٹ انڈیا کی آیوش اسٹریٹجک پالیسی اور سہولت کاری بیورو نے معاونت فراہم کی تھی۔
گول میز کانفرنس میں آیوش کے کلیدی ذیلی شعبوں جیسے کہ ادویات کی تیاری، ایکسٹریکٹس یعنی کشید کرنا/ڈیریویٹوزیعنی مرکبات، نیوٹراسیوٹیکلز، کاسمیسیوٹیکلز، تندرستی و خیروعافیت اور خدمات وغیرہ شعبوں سے سی ایکس اوز /ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری افراد نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ سب سےبڑےتوسیعی منصوبوں والی کمپنیوں، عا لمی سپلائی چینس اوراہمیت کی حامل گھریلو/عالمی قیادت نے تقریب میں شرکت کی، جس میں ہندوستان اور آیوش کو عالمی صحت کے چہرے کے طور پر اجاگر کیاگیا۔ تقریب میں ویلیو چین کی خاطرخواہ نمائندگی تھی، جس میں سرفہرست متعلقہ فریق ، خام مال کے مرحلے سے لے کربی2سی مرحلے تک کےفریق شامل تھے۔
اس تقریب کے دوران، آیوش صنعت کی نمائندگی کرنے والے معززین نے ذیلی شعبوں میں مستقبل کے مواقع، آیوش کی عالمی اہمیت، اور سب سے اہم بات، شعبے میں اپنے سرمایہ کاری کے پروجیکٹوں کو گہرائی اور وسعت دینے کے لیے آیوش اور انویسٹ انڈیا کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کے بارے میں مفید معلومات اور رہنمائی حاصل کی۔ مقامی/اعلی معیار کی سپلائی چینز میں سرمایہ کاری کرنے، بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے کے لیے عالمی ساجھیداروں کے ساتھ تعاون، اور اس شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں کےلئے تیار کرنے کے لیے عالمی سرمایہ کاری کی تلاش پر زور دیا گیا۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘میک ان انڈیا’ اور‘ووکل فارلوکل’ کے وژن کے عین مطابق، آیوش کو دنیا کے لیے ہندوستان کی ثقافتی قوت بننے کے لیے منفرد مقام حاصل ہے۔
گول میز کانفرنس میں مختلف سرمایہ کاری کے قابل مواقع اور موضوعات، گھریلو اور عالمی قواعد و ضوابط، آگاہی، اعتماد اور ثبوت کی قابل قبولیت کے ساتھ ساتھ بہتر عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور رسائی کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اس تقریب نے بامعنی بات چیت،اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے، اور عالمی سطح پر مانگ کی طرف کے موضوعات کو ہندوستانی سپلائی سائیڈ کی طاقتوں کے ساتھ مماثل کرنے کی سہولت فراہم کی تاکہ دنیا کے لیے ہندوستان میں آیوش کے شعبے کومستحکم بنایا جا سکے اور عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے۔
******
ش ح۔ع م ۔ف ر
(U: 4703)
(Release ID: 2004278)
Visitor Counter : 84