سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے آئی این وی آئی ٹی موڈ کے توسط سے 15624.9 کروڑ روپئے کے بقدر کی اب تک کی اعلیٰ ترین منیٹائزیشن قدرو قیمت حاصل کی


این ایچ اے آئی کا مجموعی اثاثہ جات منیٹائزیشن پروگرام آج کی تاریخ تک ایک لاکھ کروڑ روپئے سے تجاز کر چکا ہے

Posted On: 08 FEB 2024 5:58PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے ’آئی این وی آئی ٹی مرحلہ-3‘ کے ذریعے 15,624.90 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ رعایتی قیمت جمع کی ہے۔ یہ رقم تقریباً 890 کلومیٹر کی مجموعی طوالت کی حامل 10 توسیع سڑکوں کو منیٹائزکرکے حاصل کی گئی ہے۔ قبولیت نامہ (ایل او اے) بولی کے آغاز کے دو گھنٹے کے اندر جاری کیا گیا۔

این ایچ اے آئی منیٹائزیشن کے لیے تین طریقوں یعنی ٹول آپریٹ ٹرانسفر (ٹی او ٹی)، آئی این وی آئی ٹی اور سیکیورائزیشن، کو اپنا رہا ہے۔

اس مالی سال کے دوران، این ایچ اے آئی پہلے ہی چار ٹی او ٹی بنڈلس فراہم کر چکا ہے اور 15,968 کروڑ روپے کی رقم کما چکا ہے ۔ مالی سال 24 کے دوران ٹی او ٹی موڈ میں کامیابی کی شرح 100فیصد  تھی اور قبولیت نامے مالیاتی بولی کے آغاز کے ایک دن کے اندر جاری کیے گئے تھے۔

قبل ازیں، ٹی او ٹی موڈ کے تحت، این ایچ اے آئی نے کامیابی کے ساتھ 6 مرحلوں (1614 کلومیٹر) سے کمائی کی ہے، جس سے 26366 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں، اور آئی این وی آئی ٹی کے 2 مرحلوں (635 کلو میٹر) سے 26,366 کروڑ  روپئے کمائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ، سیکیورائزیشن کے توسط سے اب تک تقریباً 37000 کروڑ روپئے کمائے گئے ہیں اور مالی برس 2024 کے آخر تک تقریباً 5000 کروڑ روپئے کے بقدر کمائی کا قوی امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت اور این ایچ اے آئی کا مجموعی اثاثہ جات منیٹائزیشن پروگرام ایک لاکھ کروڑ روپئے (ٹی او ٹی کے توسط سے 42334 کروڑ روپئے، آئی این وی آئی ٹی کے توسط سے 26125 کروڑ روپئے اور سیکیورائزیشن کے توسط سے 42000 کروڑ روپئے) سے تجاوز کرچکا ہے۔

یہ نیشنل منیٹائزیشن پلان کے تحت حکومت ہند کے وژن کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کے بجٹی اعلانات کی تکمیل کے مطابق ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4699




(Release ID: 2004268) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi