سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منہدم سرنگ

Posted On: 08 FEB 2024 4:14PM by PIB Delhi

ماہرین کی کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اسی مناسبت سے متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ضروری کارروائی کریں۔ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر، ڈی پی آر کنسلٹنٹ، اتھارٹی کے انجینئر، ای پی سی کنٹریکٹر اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے پروجیکٹ نگران حکام کو کمیٹی کی طرف سے نشاندہی کی گئی کوتاہیوں کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

این ایچ اے آئی نے تمام موجودہ اور جاری سرنگ پروجیکٹوں کا ابتدائی حفاظتی آڈٹ کیا ہے۔ تفصیلات ضمیمہ-اے کے طور پر منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے ریاست ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور دہلی میں اہم سرنگوں کے تفصیلی حفاظتی آڈٹ کے لیے ڈی ایم آر سی/کے آر سی ایل کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ حفاظتی آڈٹ کرنے کے لیے مقررہ مدت 3 ماہ ہے۔

ضمیمہ۔اے

یہ اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4700


(Release ID: 2004262) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi