وزارات ثقافت
فنکاروں کے لیے پنشن اور طبی امداد کی اسکیم
Posted On:
08 FEB 2024 6:11PM by PIB Delhi
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ وزارت ثقافت نے "سابقہ فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم" کے نام سے ایک اسکیم کا انتظام کیا ہے (اسے پہلے اسکیم برائے پنشن اور فنکاروں کو طبی امداد کے طور پر جانا جاتا تھا) جس کے تحت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے معمر فنکاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جن کی سالانہ آمدنی 72,000 روپئے سے زیادہ نہیں ہے ، اور جنہوں نے پرفارمنگ آرٹس اور ثقافت کے اپنے مخصوص شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، تاہم ضعیف العمری کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت منتخب فنکاروں کو ماہانہ 6000 روپے تک کی مالی امدادفراہم کی جاتی ہے۔ درخواست گزار آرٹسٹ یا تو متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے فنکاروں کی کم از کم 500 روپے کی پنشن کا وصول کنندہ ہونا چاہیے، یا درخواست دہندہ کے فنی اسناد کی تصدیق متعلقہ زونل کلچرل سینٹر (زیڈ سی سی) وزارت ثقافت سے کی جانی چاہیے۔
گذشتہ چار برسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے فنکاروں کی تعداد ریاست کے لحاظ سے ضمیمہ میں درج ہے۔
ضمیمہ
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4695
(Release ID: 2004205)
Visitor Counter : 87