کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی برس 2023-24 کے لیے کل ہند کوئلہ پیداوار 6 فروری 2024 کو 800 ملین ٹن کے نشان سے تجاوز کر گئی


گذشتہ مالی برس کے مقابلے میں 800 ملین ٹن کا نشانہ 30 روز قبل ہی حاصل کر لیا گیا

Posted On: 08 FEB 2024 6:24PM by PIB Delhi

بھارت کی کوئلہ پیداوار مالی برس 2023-24 کے لیے 6 فروری 2024 تک بڑھ کر 803.79 ملین ٹن کے بقدر تک پہنچ گئی ہے، جو مالی سال 2022-23 کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 717.23 ملین ٹن کے مقابلے میں قابل ذکر اضافہ ظاہر کرتی ہے، اور 12.07فیصد  کی متاثر کن شرح نمو کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے قبل، 800 ملین ٹن کا یہی پیداواری نشان گذشتہ مالی برس کے دوران 08.03.23 کو حاصل کیا گیا تھا(یعنی اس مرتبہ 30 روز پہلے ہی حاصل کر لیا گیا)۔

آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) پہل قدمی کی تصوریت کے ساتھ، کوئلے کی وزارت نے توانائی کی حفاظت اور خود کفالت کی جانب یہ قابل ذکر ترقی حاصل کی ہے، جو کہ پائیدار ترقی کی جانب بھارت کے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015CJ3.jpg

ساتھ ہی، بہتر بنائے گئے کوئلہ لاجسٹک بنیادی ڈھانچے نے نقل و حمل اور ملک بھر میں کوئلے کی نقل و حمل اور ترسیل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی تاریخ تک کوئلے کی ترسیل بڑھ کر 815.11 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گذشتہ مالی برس کی اسی مدت کے دوران یہ 736.00 ملین ٹن کے بقدر تھی، جس سے 10.75 فیصد کے بقدر کی غیر معمولی شرح نمو ظاہر ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ABGM.jpg

کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کی یہ تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نمایاں ترقی چنوتیوں پر قابو پانے اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کوئلے کے شعبے کی لچک اور موافقت کی مثال دیتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4693


(Release ID: 2004164) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi