قبائیلی امور کی وزارت

صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 10 فروری  ، 2024  ء کو  دلّی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کریں گی


آدی مہوتسو  میں 300 سے زائد اسٹالوں  کے ساتھ قبائلی فن، دستکاری، قدرتی مصنوعات اور لذیذ قبائلی کھانوں کی نمائش  کی جائے گی

Posted On: 08 FEB 2024 5:21PM by PIB Delhi

  صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 10 فروری کو نئی دلّی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں سالانہ قومی قبائلی تہوار آڈی مہوتسو 2024 کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر قبائلی امور اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر ارجن منڈا بھی موجود رہیں گے۔ آدی مہوتسو 2024 ءکا انعقاد 10 سے 18 فروری  ، 2024 ء تک کیا جائے گا۔ یہ تقریب، قبائلی امور کی وزارت کے زیراہتمام  ٹرائفیڈ  کے زیر اہتمام،  بھارت کے قبائلی ورثے کی بھرپور گونا گونیت کو ظاہر کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XA1H.jpg

 

آدی مہوتسو نہ صرف قبائلی کاریگروں کے غیر معمولی ہنر اور کاریگری کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے میں بات چیت، سیکھنے اور تعاون کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

اس میلے میں 300 سے زیادہ اسٹالز  کی وسیع نمائش  ہو گی، جس میں قبائلی فن، دستکاری، قدرتی مصنوعات، اور لذیذ قبائلی کھانوں کی مختلف نمائشیں پیش کی جائیں گی۔ اس سال  1000 کاریگروں کی شرکت  سے ایونٹ کی رونق میں اضافہ  ہو گا ، جو دیکھنے والوں کو شاندار قبائلی تخلیقات کے پیچھے تخلیق کاروں کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کریں گی ۔  اس کے علاوہ ، شام کو ملک بھر سے قبائلی فنکاروں کی  کار کردگی کے ساتھ ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے قبائلی کھانوں (اصل صحت کے کھانے) کی نمائش کے لیے ایک علیحدہ فوڈ کورٹ بھی قائم کیا  گیا ہے۔

آنے والے مہمان ثقافتی   سفر ، ورکشاپس جیسے کرافٹس ورکشاپ، آدی چترا (پینٹنگ ڈسپلے) ایونٹ اور صنعت پر مبنی  بی ٹو بی  اجلا س  میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایسو چیم ، پی ایچ ڈی ،  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کنفیڈریشن کے صنعتی رہنما   ان اجلاسوں میں  شرکت کریں گے  ، جو صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں کے ذریعے قبائلی مصنوعات کو بڑھانے میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔

 

 

********************

 

 (ش ح –ح ا  - ع ا )

U. No. 4675



(Release ID: 2004158) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi