سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پرانی سڑکوں کی دیکھ بھال
Posted On:
08 FEB 2024 4:08PM by PIB Delhi
مختلف پلوں، ڈھانچوں وغیرہ سمیت قومی شاہراہوں (این ایچ) کارکھ رکھاؤ اور دیکھ بھال مختلف طریقوں جیسے تعمیر اور خرابی کی صورت میں ذمہ داری نیز رکھ رکھاؤ / آپریشنز کی مدت کے دوران این ایچ ترقیاتی پروجیکٹوں کےٹھیکیدارو ں/ کنسیشنائرز، آپریشن، رکھ رکھاؤ اورمنتقلی (اوایم ٹی )، کارکردگی پرمبنی رکھ رکھاؤ معاہدہ(پی بی ایم سی) قلیل مدتی رکھ رکھاؤ معاہدہ وغیرہ جیسے رکھرکھاؤ سے متعلق معاہدوں اور ٹول، آپریشنز و منتقلی سےمتعلق مختلف قسم کےٹھیکیداروں اور کنسیشنائرز کےذریعہ کیا جاتاہے۔
پلوں سمیت قومی شاہراہوں کے لیے بصری اور آلات پر مبنی متواتر معائنہ، تشخیص اور نگرانی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ این ایچ کے مختلف اجزاء کی ساختی اعتبار کو بروقت مرمت/بحالی کے اقدامات کے ذریعے برقرار رکھا جائے۔ ساختی صحت کی نگرانی بھی کچھ انتہائی اہم پلوں کے لیے حقیقی وقت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ وزارت نے ملک میں پورے این ایچ نیٹ ورک پر پلوں اور دیگر ڈھانچے کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے انڈین برج مینجمنٹ سسٹم(آئی بی ایم ایس) کو بھی منظوری دی ہے۔
گرین ہائی ویز (پلانٹیشن، ٹرانسپلانٹیشن، بیوٹیفیکیشن اور مینٹی ننس) پالیسی، 2015 میں ملک کی تمام قومی شاہراہوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس کا مقصد این ایچ کوریڈورز کی سبزہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ قومی شاہراہوں پر درخت لگانا مذکورہ پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع سڑک نقل وحمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔م م۔ف ر
(U: 4672)
(Release ID: 2004141)
Visitor Counter : 44