ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیاتی طور پر حساس اور محفوظ علاقوں کے لیے ماحولیات کی منظوری

Posted On: 08 FEB 2024 4:07PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  کہاکہ جیسا کہ وزارت کے آفس میمورنڈم مورخہ 17.05.2022 کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے، محفوظ علاقوں کے ارد گرد مطلع شدہ ماحولیاتی حساس زون (ای ایس زیڈ) میں پراجیکٹس/سرگرمیوں کو متعلقہ ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کے ذریعے ریگولیٹ اور کنٹرول کیا جائے گا۔ ایسی ریگولیٹڈ سرگرمیاں، اگر انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ (ای آئی اے ) نوٹیفکیشن، 2006 کے تحت ترمیم شدہ کے تحت آتی ہیں، تو مذکورہ نوٹیفکیشن کی دفعات کے مطابق پیشگی ماحولیاتی کلیئرنس کی ضرورت ہوگی جبکہ، اگر ای ایس زیڈ کو مطلع نہیں کیا گیا ہے یا مسودہ کے مرحلے میں ہے، تو پیشگی ماحولیاتی منظوری  پہلے سے طے شدہ ای ایس زیڈ کے اندر واقع پراجیکٹس/سرگرمیوں کے لیے ضروری ہو گی، یعنی نیشنل پارکس اور سینکچوریز سمیت محفوظ علاقوں کی حدود سے 10 کلومیٹر کے اندر زون۔ ایسے منصوبوں پر نیشنل بورڈ آف وائلڈ لائف (این بی ڈبلیو ایل)/اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل بورڈ آف وائلڈ لائف (ایس سی این بی ڈبلیو ایل) کی طرف سے غور و خوض کی ضرورت ہوگی۔ اس کے مطابق، اس مقصد کے لیے وزارت کی طرف سے تشکیل کردہ ماہر تشخیص کمیٹی (ای اے سی) کی مناسب منظوری کے بعد تجاویز کو ماحولیاتی منظوری دی جاتی ہے۔

وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، کل 53 تجاویز موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 43 تجاویز کو وزارت کی طرف سےترمیم شدہ  ای آئی اے  نوٹیفکیشن، 2006،  کے تحت  پہلے سے طے شدہ ایکو سینسیٹو زونز (ای ایس زیڈس) میں ماحولیاتی کلیئرنس (ای سی ) دی گئی تھی۔ پچھلے پانچ سالوں سے ہر سال ای سی  کو دی جانے والی تجاویز کی تعداد حسب ذیل ہے:

 

سال

2018-2019

2019-2020

2020-2021

2021-2022

2022-2023

موصولہ تجاویز کی تعداد

04

09

13

18

09

ای سی کو منظور شدہ تجاویز کی تعداد

01

08

13

09

12

 

 

پچھلے پانچ سالوں کے دوران این بی ڈبلیو ایل ،(ایس سی این بی ڈبلیو ایل ) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعہ کل مندرجہ ذیل 689 تجاویز کی سفارش کی گئی۔ پچھلے پانچ سالوں سے ہر سال تجویز کردہ تجاویز کی تعداد حسب ذیل ہے:

 

سال

2018-2019

2019-2020

2020-2021

2021-2022

2022-2023

ایس سی این بی ڈبلیو ایل کی جانب سے سفارش کردہ تجاویز کی تعداد

153

71

85

149

231

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 4665


(Release ID: 2004111)
Read this release in: English , Hindi