ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ملک میں کوڑے کچرے کا بندوبست
Posted On:
08 FEB 2024 4:05PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی سال 2021-22 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں پیدا ہونے والے ٹھوس فضلہ کی اوسط مقدار 1,70,338 ٹی پی ڈی ہے، جس میں سے 91,512 ٹی پی ڈی کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ پلاسٹک پیکیجنگ ویسٹ، بیٹری ویسٹ، ای ویسٹ، ویسٹ ٹائر اور استعمال شدہ تیل کے سلسلے میں مارکیٹ بیسڈ ایکسٹینڈ پروڈیوسر ریسپانسبلٹی (ای پی آر) کے ضوابط کو مطلع کیا گیا ہے۔ ای پی آر کے ضوابط کم از کم دوبارہ استعمال، ری سائیکلنگ/ری فربشمنٹ اور ری سائیکل مواد کے استعمال کے اہداف کو لازمی قرار دیتے ہیں، جیسا کہ قابل اطلاق ہوتا ہے اور سرکلر اکانومی کو فروغ دیتا ہے۔
حکومت ہند نے گلوبل الائنس فار سرکلر اکانومی اینڈ ریسورس ایفیسینسی (جے اے سی ای آر ای) میں شمولیت اختیار کی ہے جس کا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور ایک عالمی اور منصفانہ سرکلر معیشت کی منتقلی اور قدرتی وسائل کے زیادہ پائیدار انتظام کی وکالت کرنا ہے۔ حکومت ہند انٹرنیشنل ریسورس پینل (آئی آر پی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن ہے۔ پینل کا مقصد قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال پر پالیسی کی مطابقت کے آزاد، مربوط اور مستند سائنسی جائزے فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 4663
(Release ID: 2004102)
Visitor Counter : 85