خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا ہے کہ فی الحال 61 ممالک اور پانچ کثیر جہتی اداروں کے ساتھ خلائی تعاون پر مبنی دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں


تعاون کے اہم شعبوں میں  سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، سیٹلائٹ نیویگیشن، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، خلائی سائنس اور سیاروں کی تلاش اور صلاحیت  سازی   شامل ہیں

Posted On: 08 FEB 2024 1:57PM by PIB Delhi

حکومت نے آج مطلع کیا کہ فی الحال 61 ممالک اور پانچ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ خلائی تعاون پر مبنی دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں،  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛  وزیر اعظم کے دفتر ،  عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  تعاون کے اہم شعبوں میں  سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، سیٹلائٹ نیویگیشن، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، خلائی سائنس اور سیاروں کی تلاش اور صلاحیت  سازی  شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) پہلے ہی امریکہ کی خلائی ایجنسی ( ناسا ) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سیٹلائٹ مشن کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا نام ’  این آئی ایس اے آر ( ناسا اسرو سنتھیٹک ایپریچر راڈار ) ہے ، جو  تکمیل  کے   مرحلے میں ہے۔ اسرو سی این ای ایس  (فرانسیسی قومی خلائی ایجنسی) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سیٹلائٹ مشن کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، جس کا نام ’ ترشنا ‘  (تھرمل انفراریڈ امیجنگ سیٹلائٹ برائے ہائی ریزولوشن نیچرل ریسورس اسیسمنٹ) ہے، جو ابتدائی مراحل میں ہے۔  اسرو اور جے اےایکس اے  (جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی) نے ایک مشترکہ  قمری قطبی  کھوج مشن کو حاصل کرنے کے لیے  امکانات سے متعلق مطالعہ  انجام دیا  ہے۔

بھارتی خلائی پالیسی – 2023 جاری کی گئی ہے، جس میں  نجی شعبے کو خلائی ڈومین میں افتتاح سے اختتام  تک سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کی آزادی فراہم کی گئی  ہے۔  اس کے علاوہ ، انڈیا نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھورائزیشن سینٹر ( آئی این – اسپیس ) خلائی شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کو فروغ دینے، اجازت دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک واحد ونڈو ایجنسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

اسرو  پروگرام کی  ترجیحات کو آگے بڑھانے، خلائی سائنس اور زمین کے مشاہدے کے ڈاٹا بیس کو  فروغ دینے ، زمینی اسٹیشن کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے، مشترکہ تجربات کے ذریعے مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے اور مہارت کی آمد کے لیے پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے  بھارتی خلائی پروگرام کی صلاحیت کو بڑھانے کے مقاصد کے ساتھ بین الاقوامی  طور پر تعاون  فراہم کرتا ہے۔

 

 

******************************

(ش ح –ح ا  - ع ا )

U. No. 4659


(Release ID: 2004101) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu