ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمینی بینکوں کی تشکیل

Posted On: 08 FEB 2024 4:20PM by PIB Delhi

جنگلات کے  (تحفظ)  کے قانون 1980 اور اس کے تحت قواعد کی دفعات کے مطابق، جنگلات کے نقصان اور ماحولیاتی نظام کی خدمات کی تلافی کے لیے، معاوضہ دینے والی شجرکاری (سی اے) ،پیڑ پودے لگانے کی کارروائی جنگل کی زمین کے بدلے میں کی جاتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ معاوضہ جنگلات کی افزائش کے لیے، جن مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، وہ زیادہ تر بنجر نمااور انحطاط شدہ ہیں، جنہیں پودوں کی طرح جنگل میں تبدیل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اگر ابتدائی سالوں میں شجرکاری نہیں کی جاتی ہے، تو ایسے شجرکاری کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جاتی ہیں۔

اس وزارت کی طرف سے جنگلات کے لیے زمینی بینک کی حد بندی کے لیے کوئی تصریح/ طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا ہے۔ ‘زمین’ ریاستی حکومت کا ایک موضوع ہے، لہذا، جنگلات کے لیے زمین کی شناخت اور حد بندی، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ، ان کے قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو ہوتی ہے۔

ارضی بینکوں کی تفصیلات، جو معاوضہ دینے والے جنگلات کے لیے تشکیل دیئے گئے یا تجویز کیے گئے ہیں، متعلقہ ریاست/ مرکزکے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ برقرار رکھے جاتے ہیں نہ کہ اس وزارت کی سطح پر۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4655

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004090) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi