سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کا بجٹ
प्रविष्टि तिथि:
08 FEB 2024 4:07PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ ایس) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔
پچھلے دس برسوں کے دوران این ایچ کی لمبائی کے ساتھ این ایچ ایس کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے وزارت کے مختص بجٹ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-
رقم کروڑ روپے میں; لمبائی کلومیٹر میں
|
سال
|
مختص بجٹ
|
تعمیر شدہ قومی شاہراہوں کی لمبائی
|
|
2013-14
|
24,775
|
4,260
|
|
2014-15
|
27,318
|
4,410
|
|
2015-16
|
43,667
|
6,061
|
|
2016-17
|
44,222
|
8,231
|
|
2017-18
|
53,182
|
9,829
|
|
2018-19
|
70,742
|
10,855
|
|
2019-20
|
74,767
|
10,237
|
|
2020-21
|
94,257
|
13,327
|
|
2021-22
|
1,23,537
|
10,457
|
|
2022-23
|
2,08,226
|
10,331
|
وزارت کا مختص بجٹ 2013-14 میں تقریباً 31,130 کروڑ روپے سے 2023-24 میں تقریباً 2,76,351 کروڑ تک بڑھ گیا ہے ۔ 2024-25 کے لیے مختص بجٹ 2,78,000 کروڑ روپے ہے۔
ملک میں این ایچ نیٹ ورک کی لمبائی مارچ 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے 1.6 گنا بڑھ کر اس وقت 1,46,145 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ اپریل 2014 سے بجٹ میں اضافے کے ساتھ، سڑکوں کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ 4 لین والے اور اس سے اوپر کے این ایچ نیٹ ورک کی لمبائی 2014 میں 18,371 کلومیٹر سے 2.5 گنا بڑھ کر 46,720 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2 لین سے کم این ایچ ایس 27,517 کلومیٹر سے 14,350 کلومیٹر تک تقریباً آدھا ہو گیا ہے جس سے 2 لین سے کم این ایچ ایس کا حصہ کل این ایچ نیٹ ورک کے 30فیصد سے 10فیصد تک کم ہو گیا ہے۔
وزارت نے ملک کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہائی اسپیڈ ایکسیس کنٹرولڈ این ایچ ایس کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت نے تمام این ایچ ایس کو ٹریفک کی ضرورت کے مطابق بہتر بنانے کے لیے ایک پالیسی بھی اپنائی ہے لیکن کم از کم دو لین والے پکے راستے کے معیار کے ساتھ، ماسوائے ماحولیاتی طور پر حساس ہمالیائی خطے کے جہاں ارضیاتی، ماحولیاتی عوامل وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
*******
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno-4651
(रिलीज़ आईडी: 2004053)
आगंतुक पटल : 83