کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کوالٹی کونسل آف انڈیا اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس نے ایم ا یس ایم ایز اور چھوٹے خوردہ فروشوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجی ریڈی سرٹیفیکیشن پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
08 FEB 2024 2:29PM by PIB Delhi
ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز(ایم ایس ایم ای) کا شعبہ روزگار کے مواقع کو فروغ دینے اور علاقائی عدم توازن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، کوالٹی کونسل آف انڈیا(کیو سی آئی) اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کو ڈیجی ریڈی سرٹیفیکیشن (ڈی آر سی) پورٹل کے آغاز کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔
اس پہل کے لیے، کیو سی آئی کا مقصد،او این ڈی سی کے ساتھ مل کر، ایم ایس ایم ای اداروں کی ڈیجیٹل تیاری کا جائزہ لینا اور تصدیق کرنا ہے۔ اس آن لائن خود تشخیصی (سیلف-اسیسمنٹ) ٹول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ایم ایس ایم ایز بغیر کسی رکاوٹ کے اواین ڈی سی پلیٹ فارم پر فروخت کنندگان کے طور پر آن بورڈ ہونے کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لے سکتے ہیں، اس طرح ان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور کاروباری صلاحیتوں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔
ڈی آر سی پورٹل کو احتیاط کے ساتھ فروخت کنندگان کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ایم ایس ایم ایز اور چھوٹے خوردہ فروش موجودہ ڈیجیٹائزڈ ورک فلو میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو سکیں ۔ سرٹیفیکیشن کا عمل ڈیجیٹل تیاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتا ہے، جس میں آن لائن آپریشنز کے لیے ضروری دستاویزات کی موجودگی، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت، موجودہ ڈیجیٹائزڈ ورک فلو کے ساتھ انضمام، اور آرڈرز اور کیٹلاگ پیشکشوں کا موثر انتظام شامل ہے۔
اس موقع پر،کیو سی آئی کے چیئرپرسن، جناب جیکسے شاہ نے کہا کہ ‘‘ ڈیجی ریڈی سرٹیفیکیشن(ڈی آر سی) اقدام گاؤں کو حساس بنانے اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے ہمارے وزیر اعظم کی اپیل کے مطابق ہے۔ یہ حال ہی میں شروع کیے گئےایف آئی آر ایس ٹی-فرسٹ (فورم فار انٹرنیٹ ریٹیلرز، سیلرزاینڈ ٹریڈرز) کے مقاصد سے بھی ہم آہنگ ہے۔ ڈی آر سی پورٹل کا آغاز،ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے اور ای کامرس کو مزید جامع اور قابل رسائی بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
جناب ٹی کوشی، ایم ڈی اورسی ای او، او این ڈی سی نے تبصرہ کیا،‘‘ ڈیجی ریڈی سرٹیفیکیشن (ڈی آر سی) ایم ایس ایم ای کے لیے ایک تبدیلی کی چھلانگ ثابت ہو سکتا ہے، جو انہیں ڈیجیٹل صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے جو ابھرتے ہوئے ای کامرس کے کاروبار کے منظر نامے کو نیویگیٹ کرنے کے لیے درکار ہے۔ ڈی آر سی نیٹ ورک میں ایم ایس ایم ای کے انضمام کو تیز کرتا ہے جبکہ ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کرنے کی ان کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے تاکہ ہر ایک کے لیے زیادہ مضبوط اور بااختیار مستقبل کو ممکن بنایا جا سکے۔’’
ڈیجی ریڈی سرٹیفیکیشن(ڈی آر سی) اقدام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، دلچسپی رکھنے والےفریق https://digiready.qcin.org/ پر سرکاری ڈی آر سی پورٹل دیکھ سکتے ہیں۔
******
ش ح۔م م۔ف ر
(U: 4650)
(Release ID: 2004041)
Visitor Counter : 98