نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین کے ذریعے ریٹائر ہونے والے اراکین کو الوداعی خطاب کا متن
Posted On:
08 FEB 2024 2:43PM by PIB Delhi
معزز اراکین، یہ ہم سب کے لیے ایک جذباتی موقع ہے، جب ہم اپنے 68 معزز ساتھیوں کو الوداع کہہ رہے ہیں، جو فروری اور مئی کے درمیان اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ سبکدوش ہونے والے ممبران بھی،ہندوستان اور ہندوستان کے ہر مفاد کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر اطمینان کے گہرے احساس کے ساتھ روانہ ہوں گے۔
براہ کرم مجھے اجازت دیں کہ میں اپنے ہر ایک ریٹائر ہونے والے معزز ساتھی کی طرف سے پیش کی جانے والی ممتاز خدمات کے تئیں اپنی دلی ستائش کا اظہار کروں۔ ان کی شراکت کو محبت سے یاد رکھا جائے گا اور جو حکمت انہوں نے شیئر کی ہے اسے بہت یاد کیا جائے گا۔
معزز اراکین، پارلیمنٹ کے یہ مقدس ایوان، جمہوریت کے مندر کا منبع ہیں۔ اس ایوان کے پلیٹ فارم سے اپنی مادر وطن کی خدمت کرنے کے قابل ہونا ،ایک الگ اور ایک نادر اعزاز ہے۔
یہ ایوان، نظریات کے تنوع کی نمائندگی کرتا ہے ،جو ہماری متحرک جمہوریت شراکت کرتی ہے ؛لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہمارے مقصد کے اتحاد کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ ہم اس عظیم سرزمین کی خدمت کےجذبے کے واحد عزم کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔
تبدیلی کے زمانے کے واقعات کو متاثر کرنے میں جمہوری عمل کا حصہ بننے پر آپ سب نے تاریخ میں اپنا نام رقم کیا ہے۔
اس عرصے کے دوران، ریاستوں کی کونسل نے بہت سے اہم واقعات دیکھے اور چند کے نام درج ذیل ہیں:
دفعہ 370 کا خاتمہ - ہمارے آئین کی ایک عارضی شق،
لوک سبھا اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی کی حد تک ریزرویشن حاصل کرنا۔
معزز ممبران، ہندوستانی زبانوں کا استعمال بڑھ گیا۔ ایوان میں بحث کے دوران پہلی بار ڈوگری، کشمیری، کونکنی اور سنتھالی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ اراکین کے لیے 22 زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں بات کرنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔
وائس چیئرپرسن کے پینل میں ایک نئی تبدیلی آئی - پہلی بار کئی ممبران نے کونسل کی صدارت کی۔
ہم نے مل کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ جمہوریت کا یہ مندر مکالمے، مباحثے، غور و فکر اور بحث کا مرکز بن کر اپنی مطابقت کو برقرار رکھے۔
معزز اراکین، آپ کے ساتھ کام کرنا اور آپ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ،ایک اعزاز کی بات ہے جس کی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ آپ میرے اور اپنے ساتھیوں کے لیے یہ غیر معمولی استحقاق اور سیکھنے کا پلیٹ فارم دستیاب کرتے ہیں۔
ہمارے ریٹائر ہونے والے ساتھیوں کے بھرپور تعاون نے، گفتگو کے معیار کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے جو ہماری قوم کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایوان اور اس کی کمیٹیاں ان کی فعال اور تعمیری شرکت سے بہت زیادہ مالا مال ہیں۔
راجیہ سبھا کی دو محکموں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں، جناب سشیل کمار مودی اور ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کے ساتھ ساتھ، ایک قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر سی ایم رمیش کی سبکدوشی، قانون سازی کی تشکیل، پالیسیوں اور حکومتی اقدامات کی جانچ میں ان کی مؤثر مدت کار کی بلندی کو ظاہر کرتی ہے۔
ریٹائر ہونے والوں میں ہماری پانچ معزز خواتین ممبران، محترمہ جیا بچن، محترمہ وندنا چوان، محترمہ کانتا کردم، ڈاکٹر سونل مان سنگھ اور ڈاکٹر امی یاجنک بھی شامل ہیں۔ پانچوں معزز اراکین میں سے سبھی کو وائس چیئرپرسن کے پینل میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ میں تہہ دل سے ان کی انمول شراکت کے لیے شکر گزار ہوں اور ان کی ستائش کرتا ہوں۔
معزز اراکین، جو سبکدوش ہو رہے ہیں ان میں نو وزراء بھی شامل ہیں – جناب دھرمیندر پردھان، جناب نارائن رانے، جناب اشونی ویشنو، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، جناب بھوپیندر یادو، جناب پرشوتم روپالا، جناب راجیو چندر شیکھر، جناب وی مرلی دھرن، ڈاکٹر ایل مروگن۔ان تمام معزز اراکین نے اپنی متعلقہ وزارتوں کو وسیع تر بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نمایاں طور پر ملک کی خدمات انجام دی ہیں۔
میں وائس چیئرپرسنز کے پینل کے اُن ممبران کی بھی ستائش ریکارڈ میں شامل کرنا چاہوں گا ،جن کی اسی چیئر کی طرف سے تعاون نے اس ایوان میں ہونے والی بحثوں کے معیار کو کافی حد تک فروغ دیا ہے۔
معزز ممبران، ہمارے معزز ساتھیوں کی ریٹائرمنٹ بلاشبہ ایک خلاء پیدا کرے گی۔تاہم، یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ‘‘ہر آغاز کا ایک اختتام ہوتا ہے اور ہر انجام کا ایک نیا آغاز ہوتا ہے’’۔
مجھے یقین ہے کہ یہ ممبران ،عوامی زندگی میں سرگرم عمل رہیں گے، مختلف صلاحیتوں میں ہماری قوم کی خدمت کرتے رہیں گے کیونکہ کوئی بھی عوامی خدمت سے ریٹائر نہیں ہوتا۔
انہوں نے اپنے دور میں پارلیمانی تجربے کی دولت یہاں حاصل کی ہے، بلاشبہ وہ ان کے لیے اس وقت انمول اثاثہ ثابت ہو گا جب وہ نئی کوششوں کا آغاز کریں گے۔
مجھے یقین ہے کہ ان کی رہنمائی اور قیادت یقیناً معاشرے کو بڑے پیمانے پر میسرہوتی رہے گی۔
پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے، میں ایوان کے مباحثوں میں آپ کی شرکت سے ضرور محروم رہوں گا۔ میں ریٹائر ہونے والے ممبران کا ان کی وقف خدمات کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں ہر طرح کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔
امید ہے کہ آپ سب ہماری قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی میں بامعنی شراکت کرتے ہوئے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے رہیں۔
*****
U.No.4649
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2004040)
Visitor Counter : 100