سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت مالا پریوجنا کے تحت گرین فیلڈ کوریڈور

Posted On: 07 FEB 2024 3:22PM by PIB Delhi

بھارت مالا پریوجنا کے تحت ترقی کے لیے 25 گرین فیلڈ ہائی اسپیڈ کوریڈور کا تصور کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے اکتوبر 2017 میں 34,800 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے بھارت مالا پریوجنا کے پہلے مرحلے کو منظوری دی۔ مذکورہ منصوبے کے تحت، مختلف زمروں کے تحت پروجیکٹوں پر عمل کیا جا رہا ہے جیسے کہ اقتصادی راہداریوں کی ترقی، انٹر کوریڈور اور فیڈر روٹس کی ترقی، قومی راہداریوں کی کارکردگی میں بہتری، سرحدی اور بین الاقوامی رابطہ سڑکیں، ساحلی اور پورٹ کنیکٹیویٹی سڑکیں اور ایکسپریس وے۔ بھارت مالا پریوجنا سے ملک میں لاجسٹکس کی کارکردگی اور کنیکٹیویٹی میں خاطر خواہ بہتری کی امید ہے۔ تیز رفتار راہداریوں کی ترقی سے منتخب اقتصادی نوڈس میں سفر کے وقت میں 40-50فیصد کی کمی متوقع ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4585

 



(Release ID: 2003751) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Manipuri