پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ

प्रविष्टि तिथि: 07 FEB 2024 4:33PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) مختلف موضوعاتی شعبوں میں پی آر آئی کے منتخب نمائندوں اور ان کے عہدیداروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کے لیے راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جیسے کہ سماجی- معاشرے کے کمزور طبقوں، خواتین اور بچوں اور اس طرح کے دیگر کمزور طبقات کی معاشی ترقی۔ ایم و پی آر کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جی) پہل قدمی کو مقامی شکل دینے کے تحت، پی آر آئی کے نمائندوں کی صلاحیت کی تعمیر اور تربیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ وسائل اور سرگرمیوں کے ہم آہنگی کے ذریعے موضوع پر مبنی گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے تیار کیے جا سکیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق سماجی طور پر محفوظ، خواتین اور بچوں کے لیے دوستانہ دیہات کو یقینی بنانے کے لیے صنفی حساس اور سماجی طور پر شامل ترقی کے لیے معاشرے کا پورا نقطہ نظر۔

اسکیم کے ایک اہم جزو کے طور پر تربیت فراہم کرنے میں آر جی ایس اے کی متعلقہ اسکیم کی مؤثریت کے لیے اس کی لازمی جانچ کے علاوہ، وزارت نے پنچایت ترقیاتی انڈیکس (پی ڈی آئی) متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے مختلف ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے ذریعہ پنچایتوں کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے بجٹ میں، آر جی ایس اے اسکیم کے تحت پنچایتوں کے کمپیوٹرائزیشن، ای پنچایت اسکیم پر مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل حل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وزارت نے تمام گرام پنچایتوں کے لیے یونیورسل براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل انڈیا، بھارت نیٹ پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لیے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ وہ ای-سروس ڈیلیوری فراہم کر سکیں۔

گرام پنچایتوں کے تمام تر متعلقہ فریقوں اور ووٹ دہندگان کو شامل کرنے کے لیے گرام پنچایتوں کے ذریعے گرام سبھا کے انعقاد کے علاوہ ، گرام پنچایتوں کے ذریعہ سالانہ جی پی ڈی پی بنانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشورہ کرنے  کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی) کی تشکیل اور منظوری کے لیے، عوام کی منصوبہ بندی مہمات (پی پی سی) کا اہتمام پنچایتی راج کی وزارت کے زیراہتمام کیا جاتا ہے۔

پی آر آئیز اور ان کے عہدیداروں کے منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی اور تربیت، پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن، پنچایتوں کی ڈیجیٹلائزیشن، پی آر آئیز کو بنیادی ڈھانچے کی حمایت، متعلقہ وزارت کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تعاون کو یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستوں کو مرکزی امداد کے لیے موجودہ اقدامات/پہلیں اور پنچایتیں آئندہ مالی سال میں بھی جاری رہیں گی۔

یہ اطلاع پنچایتی  راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4595


(रिलीज़ आईडी: 2003749) आगंतुक पटल : 91
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu