کانکنی کی وزارت
حکمت عملی کے لحاظ سے اہم معدنیات کی رائلٹی شرحیں
Posted On:
07 FEB 2024 3:12PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ مرکزی حکومت نے 17.08.2023 سے ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ 2023 کے ذریعے کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957] میں ترمیم کی ہے۔ مذکورہ ترمیم کے ذریعے، مرکزی حکومت کو مذکورہ ایکٹ کے پہلے شیڈول کے نئے پارٹ-ڈی میں درج 24 اہم معدنیات کے لیے خصوصی طور پر کان کنی کی لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی نیلامی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس میں لیتھیم بیئرنگ معدنیات، نیوبیم بیئرنگ معدنیات اور "نادر آراضی" گروپ کی معدنیات شامل ہیں جس میں یورینیم اور تھوریم نہیں ہے۔
لیتھیم، نیوبیم اور نایاب آراضی کے عناصر (آر ای ایز) کے سلسلے میں رائلٹی کی شرح بتانے کے لیے، مرکزی حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 736 (ای) بتاریخ 13.10.2023 کے ذریعہ ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے دوسرے شیڈیول میں ترمیم کی ہے۔ ان معدنیات کے سلسلے میں رائلٹی کی شرحیں ضمیمہ I میں دی گئی ہیں
رائلٹی کی شرح کی وضاحت نے مرکزی حکومت کو ملک میں پہلی مرتبہ لیتھیم، نیوبیم اور آر ای ای کے بلاکس کی نیلامی کے قابل بنایا ہے۔ لیتھیم، نیوبیم اور آر ای ای اپنے استعمال اور جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی وجہ سے کلیدی عناصر کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان معدنیات کی مقامی کان کنی کی حوصلہ افزائی سے درآمدات میں کمی واقع ہوگی اور متعلقہ صنعتوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے قیام میں مدد ملے گی۔
اہم اور کلیدی معدنیات کی نیلامی سے کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں گھریلو پیداوار کو تقویت فراہم کرنا، درآمداتی انحصار کو کم کرنا، وسائل کے پائیدار انتظام کو فروغ دینا، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور بھارت کی صنعتی اور تکنیکی ترقی کے لیے اہم صنعتوں کی ترقی شامل ہیں۔ یہ ان معدنیات کی ایک قابل اعتماد سپلائی چین بنانے اور 'آتم نربھر بھارت' کے قیام اور بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی میں تعاون کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ معدنیات کم اخراج والی معیشت میں منتقلی اور قابل تجدید تکنالوجی کے لیے بھی ضروری ہیں جن کی 2070 تک بھارت کے 'خالص صفر' اخراج کے عہد کو پورا کرنے کے لیے ضرورت پیش آئے گی ۔
مرکزی حکومت نے 29.11.2023 کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے 20 معدنیات کے بلاکس کی ای نیلامی کے پہلے حصے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ان معدنیات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اس طرح درآمدات پر ہمارا انحصار کم کرنا اور مزید محفوظ اور لچکدار سپلائی چین کو یقینی بنانا ہے۔
ضمیمہ I
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4593
(Release ID: 2003732)