اسٹیل کی وزارت
حکومت عالمی مارکیٹ میں اسٹیل سیکٹر کی مصنوعات کی لیبلنگ اور برانڈنگ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
07 FEB 2024 3:53PM by PIB Delhi
اسٹیل کی مصنوعات کی برانڈنگ گھریلو اسٹیل کی مصنوعات کی لیبلنگ کے لیے میڈ ان انڈیا لیبل کے ساتھ کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کرتی ہے، جس میں گھریلو اسٹیل اور برآمدات کے لیے تیار کردہ اسٹیل کے لیے مصنوعات کی تفصیلات شامل ہیں۔
اسٹیل ایک غیر منظم سیکٹر ہے، اور حکومت کا کردار پالیسی گائیڈ لائن ترتیب دے کر اور سٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار/ ڈھانچہ قائم کرکے اسٹیل کی صنعت کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاہم، حکومت نے 'میک ان انڈیا' کے وژن کو فروغ دینے، ہندوستان کو دنیا کے "مینوفیکچرنگ سینٹر" کے طور پر فروغ دینے اور اسٹیل کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
- قومی اسٹیل پالیسی، 2017 کا نوٹیفکیشن، جو طلب اور رسد دونوں پہلوؤں پر، ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کی طویل مدتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے وسیع لائحہ پیش کرتا ہے۔
- مقامی طور پر تیار شدہ لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نوٹیفکیشن سرکاری خریداری میں مقامی طور پر تیار کردہ لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کو ترجیح دینے کے لیے۔
- اسٹیل کباڑ کی ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن مقامی طور پر تیار کردہ اسٹیل کباڑ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے۔
- اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا نوٹیفکیشن ملکی اور برآمداتی منڈیوں میں معیاری ا سٹیل کی مصنوعات کو دستیاب کرانے کے لیے۔
- ملک کے اندر مخصوص اسٹیل کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم۔
- اسٹیل کی مصنوعات اور خام مال پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے تجارتی سرگرمی کے اقدامات ۔
- مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ذریعہ ان کے مسائل کے حل کے لیے صنعت کی انجمنوں اور گھریلو اسٹیل انڈسٹری سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغولیت۔
- ملک میں اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت۔
اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
4588
(रिलीज़ आईडी: 2003723)
आगंतुक पटल : 95