صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹیو ریپبلک آف گیانا کے وزیر اعظم نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 07 FEB 2024 6:49PM by PIB Delhi

کوآپریٹیو ریپبلک آف گیانا کے وزیر اعظم، ایچ ای بریگیڈیئر (سبکدوش) مارک فلپس نے آج (7 فروری 2024) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم فلپس اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جغرافیائی طور پر دور ہونے کے باوجود ہندوستان اور گیانا ہمارے نوآبادیاتی ماضی کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہمارے متنوع اور کثیر الثقافتی معاشرے؛ اور ثقافت، روایات اور زبان کے مضبوط بندھن ہندوستانی ڈائاسپورا کمیونٹی کے ساتھ، جس نے تقریباً دو صدیوں سے گیانا کو اپنا گھر بنایا ہوا ہے، بہت مضبوط ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری دو طرفہ تجارتی باسکٹ کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔ آیوروید، بائیو فیول اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کی بھی بے پناہ صلاحیت ہے - خاص طور پر جوار میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبوں میں مل کر کام کرنے سے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی عدم تحفظ کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے گیانا کو CARICOM کی گردشی صدارت کے ساتھ ساتھ اس ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گلوبل ساؤتھ کے سرکردہ ارکان کے طور پر، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اصلاح شدہ کثیرالجہتی کے مضبوط حامی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے موسمیاتی تبدیلی، سبز توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں گیانا کی کوششوں اور قیادت کو بھی سراہا۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 4621


(Release ID: 2003690) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil