وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر نے این سی آئی ایس ایم کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، آیوش تعلیم کی تشکیل میں این سی آئی ایس ایم کے کردار کی تعریف کی
پوری دنیا نے اب آیوش کے نظام کی طاقت کو تسلیم کر لیا ہے: جناب سربانند سونووال
Posted On:
07 FEB 2024 6:16PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پنجابی باغ (مغربی) میں نیشنل کمیشن آف انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم ) کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور کہا کہ مجموعی صحت اور تندرستی کےشعبہ میں آیوش اب عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔
جناب سربانند سونووال نے حکومت ہند کے پورے حکومتی نقطہ نظر کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آیوش کا یہ دور زبردست ترقی اور صحت عامہ کی فراہمی میں ہندوستان کے روایتی ادویاتی نظاموں کو شامل کرنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘2014 میں آیوش کی وزارت کے قیام کے بعد، آیوش سیکٹر میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ آیوش اب پوری دنیا میں مشہور ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور دور اندیشی کے تحت، آیوش بے مثال طریقے سے ترقی کر رہا ہے اور پوری دنیا نے اب آیوش نظام طب کی طاقت، افادیت اور جامع نوعیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ ’’
وزیر نے اس کردار کے بارے میں بھی بات کی جو این سی آئی ایس ایم اختراعات، نئے سیکھنے اور انٹرایکٹو ماڈیولز کے ذریعے آیوش تعلیم کو آگے بڑھانے میں ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہندوستان کے روایتی ادویاتی نظاموں کی عالمی قبولیت نے اب آیوش سیکٹر پر بہت زیادہ ذمہ داری ڈال دی ہے۔ نہ صرف تعلیمی نظام بلکہ صحت کی فراہمی، آیوش کی مصنوعات اور خدمات کو بھی دنیا میں بہترین ہونا چاہیے۔’’
مرکزی وزیر نے اکھل بھارتیہ آیوروید مہاسمیلن کی نئی ‘‘پدم شری اور پدم بھوشن ویدیا دیویندر تریگنا سدن’’ عمارت کا بھی افتتاح کیا، اور آر اے وی گرو، ویدیا تاراچند شرما کی تصنیف 'آیوروید کرتتوا پرچیہ کوش’’ نامی کتاب کا اجرا کیا۔
افتتاحی اجلاس میں آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجوپاڑا مہندر بھائی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے آیوش کی وزارت کی 10 سال کی کامیابیوں کی ستائش کی۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے این سی آئی ایس ایم اور نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کمیشنوں نے آیوش تعلیم کو نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق بنانے میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ این سی آئی ایس ایم کے چیئرمین ویدیا جینت دیو پجاری نے کمیشن کے اہم کام کی نشاندہی کی۔
ویدیا دیویندر تریگنا، چیرمین، اکھل بھارتیہ آیوروید مہاسمیلن، ڈاکٹر (پروفیسر) تنوجا نیساری، ڈائرکٹر اے آئی آئی اے ، ڈاکٹر مینا کماری، ڈائرکٹر، این آئی ایس ، ڈاکٹر سنجیو شرما، وائس چانسلر این آئی اے جے پور، مختلف تنظیموں اور این سی آئی ایس ایم کے معززین کے ساتھ عہدیداران بھی موجود تھے۔
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:4598
(Release ID: 2003678)
Visitor Counter : 87