تعاون کی وزارت

این سی ڈی سی کے ذریعہ تقسیم کیے گئے فنڈس

Posted On: 07 FEB 2024 5:54PM by PIB Delhi

امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)، جو امدادِ باہمی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی انجمن ہے، ملک بھر میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ این سی ڈی سی کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران دی گئی مالی امداد کی ریاست وار اور سرگرمی کے لحاظ سے تفصیلات بالترتیب ضمیمہ - I اور ضمیمہ - II میں منسلک ہیں۔

این سی ڈی سی نے اپنی سرگرمیوں کے پروگرام (پی او اے) کی بنیاد پر اہداف طے کیے ہیں، جنہیں حکومت ہند کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔ موجودہ مالی برس (مالی برس 2023-24) کے لیے تقسیم کا ہدف 50,000 کروڑ روپے ہے۔ 31.01.2024 تک، این سی ڈی سی نے ہدف سے تجاوز کیا ہے اور ملک بھر میں مختلف کوآپریٹیو کو 56196 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔

این سی ڈی سی نے ان علاقوں/ریاستوں کی نشاندہی کی ہے جہاں کوآپریٹو سیکٹر کو فنڈنگ کی ضرورت ہے اور اس کے مطابق اس نے اپنے ڈویژنوں اور علاقائی ڈائریکٹوریٹ کو ذیلی اہداف مختص کیے ہیں تاکہ کوآپریٹیو کے لیے کریڈٹ/فائننس تک آسان رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

ضمیمہ

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4589



(Release ID: 2003673) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Manipuri